شيعوں کے ابل سنت سے سوال



۱ ۔ خلیفہ کاتعین اچھاکام ہے یابرا؟ اگراچھاکام ہے توپھرکیوں کہاجاتاہے کہ پیغمبر (ص) نے کسی کوخلیفہ معین نہیں کیا،اوراگریہ کام براہے توپھرابوبکراورعمرنے یہ کام کیوں کیا؟

۲ ۔ جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ اوآلہ وسلم نے اپنی زندگی کے آخر ی وقت میں بیماری کی حالت میں   فرمایا کہ قلم اورکاغذ لاو تاکہ میں تمہارے لئے ایک ایسی بات لکھ دوں تا کہ تم میرے بعدگمراہ نہ ہو سکو،توعمرنے کہا کہ پیغمبربخارکی شدت کی وجہ سے ایس ا کہہ رہے ہیں ،ہمارے لئے اللہ کی کتاب کافی ہے ۔ (صحیح بخاری کتاب العلم)

    لیکن جب ابوبکرنے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں وصیت لکھنی چاہی توعمرنے کیوں نہیں کہاکہ یہ دردکی شدت کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں ہمارے لئے اللہ کی کتاب کافی ہے؟

۳ ۔ متقی ہندی نے عمرکی اس حدیث کوبیان کیاہے کہ ”جب بھی کسی پیغمبرکے بعدان کی امت میں اختلاف ہواتوباطل کوحق پرکامیابی ہوئی(کنزالعمال جلد ۱ ص ۲۷۳ ،حدیث ۱۲۱) ۔

۴ ۔ اگرسقیفہ میں خلیفہ کاانتخاب اوربیعت لینے کاطریقہ صحیح تھاتوعمرنے یہ کیوں کہاکہ وہ ایک فلتۃ ( یعنی اتفاقی اور بغیر سوچا سمجھا کام )تھا ؟(صحیح بخاری کتاب المحاربین باب رجم الح بل ی من الزنا 8/585 ) ایک لمبی حدیث کے ضمن میں

۵ ۔ اگرمشورےکے بغیرکسی کی بعیت کرناجائزہے توعمرنے قتل کی دھمکی دے کریہ کیوں کہاکہ ”اگراس کے بعدکوئی یہ کام کرے گاتوبعیت کرنے والے اوربیعت لینے وال ے دونوں کوقتل کردیاجائے گا“ اوراگرمشورے کے بغیرکسی کی بیعت کرناحرام ہے اور مہدور الدم کا سبب ہے تواس کوسقیفہ میں کیوںجاری نہیں  کیاگیا؟ (صحیح بخاری کتاب المحاربین رجم الحب ل ی من الزنا۸/۵۸۵ )

۶ ۔ اگر پیغمبراکرم (ص) ابوبکریاعمرکو خلافت کے عہدے پرمعین کرناچاہتے تھے تواپنی زندگی کے اخری وقت میں ان کواسامہ ک ی رہبری میں جانے والی فوج میں شامل ہوکر جنگ میں جانے کے لئے کیوں کہہ رہے تھے؟

۷ ۔ آپ کہتے ہیں کہ ابوبکراورعمرقران کریم کی اس آیت کے مصداق ہیں (وعد الله الذين آمنوا منكم و عملوا الصالحات ليستخلفنهم فى الارض) ۔ اللہ نے وعدہ کیاہے کہ وہ تم میں سے ایمانداراورنیک کام کرنے والوں کوزمین پرخلیفہ بنائے گا

   اگرابوبکر پیغمبر السلام (ص) کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اسامہ کی فوج میں شامل ہوکرمیدان جنگ میں چلے جاتے تویقیناان کی جگہ پرکوئی دوسراشخص خلیفہ بنتا(لیکن انہوں نے حضرت پیغمبر(ص) کے حکم کی مخالفت کی اورمیدان جنگ میں نہ جاکرشہرکے باہررکے رہے اور پیغمبرکے انتقال کے بعد خلافت کاعہدہ حاصل کیا)اب آپ بتائیں کہ کیااللہ اپنے نبی کی نافرمانی کو اپن ا وعد ہ پوراکر نے کا  زمینہ بنا تاہے؟

۸ ۔ عقل کہتی ہے کہ فوج کاسپہ سالارایک بہادراورطاقتورانسان کوہوناچاہئے ۔ اب سوال یہ ہے کہ پیغمبر(ص) نے فوج ک ی سپہ سالاری کاعہدہ اسامہ کوکیوں سونپا؟اورابوبکراورعمرکواس عہدے کے قابل کیوں نہیں سمجھا ؟ بس جوشخص فوج ک ی سپہ سالاری کی اہلیت نہ رکھتاہووہ خلافت کے عہدے پرک ی س ے   فائز ہوسکتاہے جب کہ خلافت سپہ سالاری سے بھی بڑا عہدہ ہے؟



1 2 3 next