شفاعت کر نے والے



 

۱۔قرآن مجید:

جیسا کہ پیغمبر اکرم  (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے ارشاد فرمایا:”تَعَلَّمُو ا الْقُرآنَ فَاِنَّہُ شٰافِعٌ یَوْمَ الْقِیٰامَةِ۔“[1]”یعنی قرآن کی تعلیم حاصل کرو کیونکہ قرآن قیامت کے دن شفاعت کر نے والا ھے جیسا کہ حضرت علی (ع) نے بھی قرآن کے بارے میں فرمایا:”فَاِنَّہُ شٰافِعٌ مُشَفَّعٌ“[2]”یعنی قرآن شفاعت کرنے والا ھے اور اس کی شفاعت قبول ھے۔“

۲۔صلہ ٴ رحمی،امانت،محمد و آل محمد علیھم السلام :

جیسا کہ پیغمبر اکرم  (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے ارشاد فرما یا:”اَلشُّفَعٰاءُ خَمْسَةٌ :اَلقُرْآنُ وَالرَّحِمُ،وَالاَمٰانَةُ وَ نَبِیُّکُمْ،وَاَھْلُ بَیْتِ نَبِیِّکُمْ۔“[3]

”یعنی شفاعت کرنے والے پانچ ھیں :قرآن ،صلہٴ رحمی،امانت کی ادائیگی،اور تمھارے نبی(ص) اور ان کے گھر والے۔“

۳۔روزے:

جیسا کہ پیغمبر اکرم  (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے ارشاد فرما یا:”اَلصِّیٰامُ وَالْقُرآنُ یشَفَعانِ لِلْعَبْدِ یَوْمَ الْقِیامَةِ۔“[4]

”یعنی جو لوگ روزہ اور قرآن سے دنیا میں مانوس رھا کرتے ھیں یہ دونوں قیامت کے دن اس کی شفاعت کریں گے۔“

۴۔انبیاء ،علماء شھدا:



1 2 3 4 5 6 7 8 9 next