فلسفہٴ نماز




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

 

اسلامی قوانین اور دستورات کے مختلف اور متعدد فلسفے اور اسباب ھیں جن کی وجہ سے انھیں وضع کیا گیا ھے ۔ ان فلسفے اور اسباب تک رسائی صرف وحی اور معدن وحی( رسول  و آل رسول(ع) ) کے ذریعہ ھی ممکن ھے ۔

قرآن مجید اور معصومین علیھم السلام کی احادیث میں بعض قوانین اسلامی کے بعض فلسفہ اور اسباب کی طرف اشارہ کیا گیا ھے ۔

انھیں دستورات میں سے ایک نماز ھے جو ساری عبادتوں کا مرکز ، مشکلات اور سختیوں میں انسان کے تعادل و توازن کی محافظ ، مومن کی معراج ، انسان کو برائیوں اور منکرات سے روکنے والی اور دوسرے اعمال کی قبولیت کی ضامن ھے۔ خدا وند عالم اس سلسلہ میں فرماتا ھے :

” اقم الصلاة لذکری “ (۱) میری یاد کے لئے نماز قائم کرو ۔

اس آیت کی روشنی میں نماز کا سب سے اھم فلسفہ یاد خدا ھے اور یاد خدا ھی ھے جو مشکلات اور سخت حالات میں انسان کے دل کو آرام اور اطمینان عطا کرتی ھے ۔

” الا بذکر اللہ تطمئن القلوب “

 آگاہ ھو جاؤ کھ یاد خدا سے دل کو آرام اور اطمنان حاصل ھوتا ھے ۔

رسول خدا  نے بھی اسی بات کی طرف اشارھ فرمایا ھے :

 نماز اور حج و طواف کو اس لئے واجب قرار دیا گیا ھے تاکھ ذکر خدا ( یاد خدا ) محقق ھوسکے ۔(۲)



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next