جمہوري اسلامي ايران ميں ہفتہ وحدت کي خصوصي تقريبات کا آغاز



 

جمہوري اسلامي ايران ميں ہفتہ وحدت کي خصوصي تقريبات آغاز ہوگيا ہے پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي(ص) کي ولادت باسعادت کے متعلق شيعہ اور سني روايات کو باہم ملانے کے لئے رہبر کبير انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ) کے حکم سے پورے عالم اسلام  ميں امت اسلامي کے درميان وحدت کي اہميت کو اجاگر کرنے کے لئے 12 ربيع الاول سے ليکر 17 ربيع الاول تک ہفتہ وحدت منايا جاتا ہے اور اس ہفتے ميں خاتم الانبياء حضرت محمد مصطفي (ص) کے چاہنے والے ان کي شان ميں نعتيں ،قصائد اور ان کي سيرت کے جلوے پيش کرتے ہيں علماء اور خطباء امت اسلامي کے درميان اتحاد و يکجہتي کي ضرورت پر زورديتے ہيں ايران سميت ديگر اسلامي ممالک ميں يہ ہفتہ پورے مذہبي جوش و جذبے سے منايا جاتاہے ممتاز علما ئے دين اور اسکالرز اس موقع پر مقالے پيش کر تے ہيں ايران کے دارالحکومت تہران ميں اسلامي ممالک کے سربراہي ہال ميں ايک بہت بڑي کانفرنس ہر سال منعقد ہوتي ہے جس ميں عالم اسلام کے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مفکرين شرکت کرتے ہيں اور امت اسلامي کے باہمي اتحاد و يکجہتي پر اپنے اپنے نظريات و خيالات کو پيش کرتے ہيں