مقدمہ



مقدمہ

ڈایری لکھنا،یادداشت کرنا ۔ خاص طور سے سفر میں اپنے سفرکی باتوں کو لکھنا ایک بہت اچھاکام ہے جس سے انسان مجبورہوتاہے کہ وہ اپنے اطراف کی چیزوں کا غور سے مطالعہ کرے اور اپنے ساتھ جو واقعات پیش آئیں ان کو اس طرح لکھے کہ پڑھنے والا ان کو محفوظ کرلے۔

یادداشت محفوظ کرنا ایک ایسی کوشش ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے دل کی بات کو بیان کرتاہے اور جو یہ کام کرتاہے وہ گویا سینہ میں چھپی ہوئی سالہا سال پرانی باتوں کو ہستی کاغذ پر قلم بند کردیتاہے ۔

بچے جو یادداشت لکھتے ہیں وہ ایک دوسری داستان ہوتی ہے. بچے جستجو کی غرض سے اپنی فکر کو ادهر ادهر دوڑا کر اپنے خوابوں کو شیرین تر بنا لیتے هیں ۔

ہم اس حصے میں کوشش کریں گے کہ آپ کو اس طرح کے کچھ نمونوں سے آشناکریں ۔

اگر آپ کے پاس بھی کچھ یادداشت موجود ہوں چاہے وہ اچھی ہوں یا بری تو ان کواپنی خوبصورت انگلیوں سے ٹایپ کرکے ہمیں بھیجیں تاکہ ہم ان کو یہاں پر محفوظ کرسکیں اور دوسرے لوگ ان کو پڑھ کر خوشحال ہوں۔