بچو! سلام کرنا مت بھولنا



علی روٹی کی دکان پر گیا تبھی اسے ماں کی سلام کرنے والی بات یاد آئی اور اس نے دکاندار سے کہا ۔ شاکر چچا سلام علیکم

شاکر چچا نے علی کو پیار بھری نظروں سے دیکھا اور جواب دیا علیکم السلام ! بیٹے علی کیسے ہو ؟

علی خوش ہوا اور بولا : شاکر چچا مجھے روٹیاں چاہییں۔ شاکر چچا نے کہا کریم جاؤ اچھے اور با ادب بچے کے لئے دو گرما گرم روٹی لیتے آؤ ۔

 

اور اس طرح علی نے عہد کیا کہ اب وہ سبھی کو سلام کرے گا اور اپنے بڑوں کا احترام کرے گا ۔



back 1 next