درخت طوبی



درخت طوبی

حضرت امیرالمومنین علیہ السلام ،درخت طوبی کے متعلق فرماتے ہیں

وہ درخت جس کے سایہ میں کوئی سوار سوسال تک اپنا سفرجاری رکھ سکتاہے وہ طوبی کا درخت ہے جو ساتویں آسمان پرہے۔بنی آدم کے اعمال اس کی طرف اوپرجاتے ہیں اور بہشت کے درختوں میں سے ایک درخت ہے۔ بہشت میں کوئی محل اور گھر ا یسانہیں ہے جس میں درخت طوبی کی شاخیں نہ پہنچی ہوں، اس کی مثال دنیا میں سورج ہے جوخود تو ایک ہے لیکن اس کی شعاوں نے پوری دنیا کو منور کررکھاہے۔