ایک بدن کے لئے دو اسکلت (جسم کا ڈهانچه)



ایک بدن کے لئے دو اسکلت (جسم کا ڈهانچه)

کیا ایک بہت بھاری وزن کو بغیر کسی احساس کے اٹھایا جاسکتاہے؟

امریکن محققین نے لوہے کا ایک لباس ”پلیکس“ کے نام سے بنایاہے۔ یہ لباس لوہے کا ایک اسکلٹ ہے جس کے ذریعہ سے ۳۰ کلو وزن کو ۲ کلو وزن کی طرح آسانی سے اٹھایا جاسکتاہے ۔

ایک ایسا بیگ جس کو انسان پشت پر اٹھاتاہے اس میں ایک ایسا کمپیوٹررکھا گیاہے جو انسان کے بدن کی طاقت کو ایک مشینری کے ذریعہ اندازہ گیری کرتاہے اور مصنوعی مثلوں کو لوہے کی مثلوں سے منظم کرتاہے تاکہ وزن اٹھانے کا احساس نہ ہوسکے۔

تمام کام، ایک موٹراور چند قطعات کے ذریعہ جو اس مشینری کے مختلف حصوں میں نصب ہے ، انجام پاتے ہیں۔ یہ مشینری ، جنگ کے وقت ایک زخمی سپاہی کو بھی اٹھاسکتی ہے ۔ اور اسی طرح بوڑھے اور معلول افراد کے زانووں کو طاقت بھی بخشتی ہے۔