وہ باتیں جو چھوٹے بچوںکے بارے میں جاننی چاہئے



وہ باتیں جو چھوٹے بچوںکے بارے میں جاننی چاہئے

۳سے ۵ سال تک کے بچے، چھوٹے بچے کہلانے کے لائق ہوتے ہیں، اس عمر میں بچوں کی خصوصیات میں ایک دوسرے کے مقابلے میں فرق پایا جاتاہے اور یہ فرق آئندہ زندگی میں بھی باقی رہتی ہیں۔ عمر کے اس حصہ میں بچہ کی اخلاقی اور جسمانی نشوونما اور اس طرح سے بچوں کے کھانے پینے کا مسئلہ نہایت اہم ہوتاہے۔

عملی خصوصیات اور ان کی حرکتیں

اس عمر میں بچوں کے کام بڑوں کو غیر عقلی لگتے ہیں، وہ اشیاء کو سمجھنے میں اپنے ذہن کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے حافظہ سے گزشتہ، حال اور مستقبل کے کام بھی انجام دیں۔اس عمر کے بچے اپنے کاموں میں بڑوںکی نقل کرتے ہیں۔

اخلاقی رشد

بچپن کی عمر ان کے اخلاق سیکھنے کی عمر ہوتی ہے۔ جس میں وہ والدین کی سرزنش کے مقابلہ میں ان کی باتوں کو سنتے ہیں اور ان کی مرضی کے مطابق ان کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کو ان کے کاموں کا انعام مل سکے۔اور وہ یہ کام اپنے کام کے صحیح یا غلط ہونے کا اندازہ کئے بغیر انجام دیتے ہیں۔

کھیل کود

کم عمری کے کھیل کود، بچوں کی زندگی کا نہایت اہم حصہ ہوتے ہیں جو اس کی نشوونما، اس کے ماحول اور ضرورتوں کو پہچاننے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس عمر میں بچے جوش سے بھرے ہوتے ہیں اور اپنے ہم عمربچوں کے کھلونے کے ساتھ ان سے مل کرکھیلتے ہیں۔ بچے عام طور پر دوسرے کے کرداروں کو خود نبھانا چاہتے ہیں اور دھیرے دھیرے ان کے کھیل میں بڑھاوا آنے لگتاہے یہاں تک وہ اپنی آخری حد تک پہنچ جاتاہے۔ کچی عمر میں بچوں میں فکری تخیلات کے سبب ان میں ڈر پیدا ہوجاتاہے۔ اس مرحلہ میں وہ اپنی جسمانی اور جنسی ساخت کے اعتبار سے ایک دوسرے کے فرق کو محسوس کرنے لگتے ہیں۔