والدین کے حقوق مکتب آل محمد(ع)میں



      برالوالدین من اکرم الطباع۔

      ”والدین سے حسن سلوک شریف ترین طبیعتوں کاشیوہ ہے“ [23]۔

      اوران کے پوتے امام ہادی فرماتے ہیں :

      العقوق ثکل من لم یثکل۔

      ”والدین کی نافرمانی ایک ایسابوجھ ہے کہ جسے انسان اٹھانے سے قاصر [ہے“ [24]

۳:حکم شرعی کابیان کرنا

      اہل بیت نے حقوق والدین کے سلسلے میں فقط قرآنی ارشادات اوراخلاقی اقدار کو اجاگرکرنے پراکتفانہیں کی بلکہ اس دائمی مسئلے کاحکم شرعی بھی بیان کیاہے چنانچہ امام علی فرماتے ہیں :

      برالوالدین اکبرفریضة [25]۔

      اورامام باقرفرماتے ہیں :

      ثلاث لم یجعل اللہ عزوجل لاحدفیھن رخصة اداء الامانة الی البر و الفاجر، والوفاء بالعھد للبروالفاجر،وبرالوالدین برین کانااوفاجرین۔

      ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جن کے سلسلے میں اللہ تعالی نے کسی کو رخصت نہیں دی ہرنیک وبدکوامانت کاواپس کرنا،ہرصالح و فاجر کے عہد کو پورا کرنا اور والدین سے حسن سلوک کرناہے وہ نیک ہوں یابرے“[26] ۔



back 1 2 3 4 5 next