توحید




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

توحید

1.    الله کا وجود :

ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ الله اس پوری کائنات کا خالق ہے اور اس دنیا میں موجود ہر شئی کی پیشانی پر اس کی عظمت ،قدرت اور علم کی نشانیاں جلوہ نما ہے۔ اب چاہے وہ ہماراجودہویاجمادات و نباتات، آسمان کے ستارے ہوں  یا عالم بالا ۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ ہم اس دنیا کے رازوں کے بارے میں جتنا زیادہ غورو فکر کریں گے اس پاک ذات کی عظمت ، قدرت اور علم کے بارے میں ہم کو اتنی ہی زیادہ جانکاری حاصل ہوگی ۔ جیسے جیسے انسان کاعلم  بڑھ رہا ہے ویسے ویسے اس کے علم و حکمت ہم پر ظاہر ہوتے جارہے ہیں اور سے ہماری فکر میں اضافہ ہورہاہے۔ یہ فکر ہی اس ذات سے عشق کو زیادہ بڑائے گی اور ہر لمحہ ہم کو اس مقدس ذات سے قریب تر کرتی رہے گی اور اس کے نور جلال و جمال میں غرق کردے گی۔

قرآن کریم فرماتا ہے کہ    وفی الارض آیات للموقنین  وفی انفسکم افلا تبصرون  

یعنی یقین حاصل کرنے والوں کے لئے زمین میں نشانیاں موجود ہیں اور کیا تم نہیں دیکھتے کہ خودتمہارے وجود میں بھی نشانیاں پائی جاتی ہیں؟   ان فی خلق السمٰوات والارض واختلاف اللیل والنہار لآیات لاولی الالباب   الذین یذکرون الله قیاماً وقعوداً وعلی جنوب  هم ویتفکرون فی خلق السموات والارض ربنا ما  خلقت هذا باطلاً یعنی بیشک زمین و آسمان کی خلقت میں اور رات کے آنے جانے میں صاحبان عقل کے لئے نشانیاں ہیں۔ ان صاحبان عقل کے لئے جو کھڑے ہوئے بیٹھے ہوئے اور کروٹ سے لیٹے ہوئے الله کا ذکر کرتے ہیں اور زمین و آسمان کی خلقت کے رازوں کے بارے میں فکر کرتے ہیں( اور کہتے ہیں) اے پالنے والے تونے انھیں بیکار خلق نہیں کیا ہے۔

 

2.   صفات جمال و کمال:

ہمارا عقیدہ ہے کہ الله کی ذات ہر عیب و نقص سے پاک و منزہ اور تمام کمالات سے آراستہ ہے۔ بلکہ کمال مطلق و مطلق کمال ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس دنیا میں جتنے بھی کمال اور اچھائیاں پائی جاتی ہیں ان سب کا سرچشمہ وہی پاک ذات ہے۔

هو الله لا اله الا هو الملک القدوس السلام المومن المهیمن العزیز الجبار المتکبر سبحان الله عما یشرکون هوالله الخالق البارئ المصور له الاسماء الحسنی ٰ یسبح له ما فی السموات والارض هو العزیز الحکیم یعنی الله وہ ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہی اصلی حاکم و مالک ہے، وہ ہر عیب سے پاک ومنزہ ہے، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا، وہ امن دینے والا اور ہر چیز کی مراقبت کرنے والا ہے، وہ ایسا قدرت مند ہے کہ جس کے لئے شکست نہیں ہے، وہ اپنے نافذ ارادہ سے ہر کام کی اصلاح کرتا ہے ، وہ شائستہ عظمت ہے، وہ اپنے شریک سے منزہ ہے۔ وہ الله بے سابقہ خالق و بے نظیر مصور ہے، اس کے لئے نیک کام( ہر طرح کے صفات کمال) ہیں، جو بھی زمین وآسمانوں میں پایا جاتا ہے اس کی تسبیح کرتا ہے وہ عزیزو حکیم ہے۔

 



1 2 3 4 5 6 7 next