اسلامی مذاہب میں اتحادکے اہم نکات- حصه اول

محمد طاہر اقبالی



Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

آخری کئی صدیوں سے مسلمان متفکرین کوسب سے زیادہ فکر اتحاد کی رہی ہے ،اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد ایجاد کر نے کیلے اتفاق و اتحاد کی تمام قسموں کے درمیان، مشترک اصولوں کی وجہ سے اعتقادی فکرسب سے زیادہ بنیادی راہ حل ہے ۔

اس مقالہ میں بعض آیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامی مذاہب کے اہم مشترک معیار و اصول مندرجہ ذیل ہیں: مرجعیت قرآن، سنت نبوی، محبت ذی القربی، مرجعیت علمی اہل بیت اورمسلمانوں کے درمیان برادری و بھائی چارگی ۔

کلیدی الفاظ :  قرآن، سنت نبوی، اہل بیت، اہل سنت، مذاہب، امت اسلامی ۔

 

مقدمہ

یقینا اسلامی اتحاد، اتفاق ، محبت اور دوستی حاصل کرنے،بہترین انتظام و انسجام کو ایجاد کرنے اور عصر حاضر میں دنیائے اسلام کے درمیان سے موجود مختلف فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے مشترک معیار و ملاک کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے اسی وجہ سے اس مقالہ میں ان موضوعات پر بحث کریں گے اور وہ مشترک عناصر جن کو تمام اسلامی مذاہب قبول کرتے ہیں ان کی تحقیق کریں گے

 

قرآن کریم

اسلامی مذاہب کے متفق ہونے کی اساسی اور اہم بنیاد پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا ہمیشہ رہنے والا معجزہ قرآن کریم ہے، تمام فرق و مذاہب کا اعتقاد ہے کہ انہوں نے اپنے عقاید و افکار کو اپنے تمام جزئی اختلافات کے باوجود قرآن کریم سے حاصل کئے ہیں اور اس پر اصرار کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے تمام عقاید، قرآن کریم سے اخذ کئے ہیں، یہ خود اسلامی مذاہب کا ایک مشترک ملاک ہے ۔

قرآن کریم کے فکر ی اتحاد کی دو طرح سے تحقیق و جستجو کی جاسکتی ہے:



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next