فقہ حنبلی اور امام احمد حنبل

محمد طاہر اقبالی



Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

سوانح عمری

عبداللہ بن محمد بن حنبل بن ہلال شیبانی مروزی کا تعلق عربی خاندان شیبان بن ذھل یا بنی ذھل بن شیبان سے تھا آپ حنبلیوں کے راہنما اور اہل سنت والجماعت کے چوتھے امام ہیں۔ آپ کی ولادت ۱۶۴ ہجری مطابق ۷۸۰ عیسوی میں ہوئی ، احمد حنبل نے فقر وفاقہ کی زندگی بسر کی اورآپ کسب معاش کے لئے کپڑے بننے کا کام کیاکرتے تھے۔ آپ نے قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد علم فقہ حاصل کیا اور اس کے بعد کتابت کا فن حاصل کرنے میں مشغول ہوگئے ۔ آپ نے ایک مدت تک اہل رای کی کتابوں کا مطالعہ کیا، احمد حنبل حدیث کو ثابت کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے استفادہ کرتے تھے کیونکہ آپ حدیث کو دین کی اساس سمجھتے تھے ۔ آپ نے علم حدیث کی تلاش میں ۱۸۶ ہجری مطابق ۸۰۲ عیسوی سے بصر ہ، کوفہ، حجاز، یمن اور شام کے سفر کئے۔

اساتید

امام احمد حنبل نے وکیع، یحیی بن آدم، یحیی بن سعید قحطان اور یحیی بن معین جیسے اساتید سے بہت زیادہ حدیثیں حاصل کیں، ان کے علاوہ میثم اور ابویوسف کے شاگر د سے جو خود ابوحنیفہ کے شاگرد تھے علم حاصل کیا ، شافعی بھی آپ کے استاد تھے۔

 

شاگرد

احمد بن حنبل کے وہ شاگرد جنہوں نے حدیثیں نقل کرنے میں آپ کی مدد فرمائی ہے ان کے نام درج ذیل ہیں: ابوالعباس اصطخری، احمد بن ابی خیثمہ، ابو یعلی موصلی،ابوبکر اثرم، ابوالعباس ثعلب، ابوداؤد سجستانی وغیرہ۔

آپ کاانتقال ۲۴۱ ہجری مطابق ۸۵۵ عیسویں کو شہر بغداد میں ہوا ۔

 

فقہ حنبلی کی خصوصیت



1 2 3 4 5 next