خوف و حزن کی اہمیت اور اس کا اثر



انسان کے اندر فیصلہ کرنے کا ارادہ پیدا ہونے کیلئے کچھ خاص مقدمات اور ابتدائی مراحل کا وجود میں آنا ضروری ہے ( انسان کے نفس میں تصورات و تصدیقات اور حالات نفسانی ، احساسات و جذبات کی طرح، ارادہ کے مواقع کو پیدا کرتے ہیں ) لہٰذا ا گر وہ مقدمات فراہم ہوئے ، یا ان کے فراہم ہونے کے بعدا ن سے صحیح استفادہ کیا جاسکا تو انسان کی تکاملی و ارتقائی حرکت کیلئے ایک مناسب مواقع فراہم ہوتا ہے ۔

 

    خوف و حزن اور گناہ سے اجتناب

     خوف و حزن اور انسان کی معنوی بلندی

    خوف و حزن میں فرق

     دنیا ، مومن کے لئے زندان اور کافر کے لئے بہشت

     جہنم کی فکر ، مومن کے خوف و حزن کا سبب ہے ۔

   

خوف و حزن کی اہمیت اور اس کا اثر (۱)

    پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصیحتوں کا یہ حصہ خوف و حزن کے بارے میں ہے حدیث  کے اس حصہ کا گزشتہ حصہ سے ربط اس لحاظ سے ہے کہ جب انسان اپنی عمر کو خدائے متعال کی عبادت و بندگی )حقیقی تکامل و ترقی تک پہنچنے(میں صرف کرنا چاہتا ہوتو اسے اس کیلئے وسائل و امکانات کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ان کے ذریعہ اس تکاملی وارتقائی حرکت کیلئے اپنے آپ کو بہتر صورت میں آمادہ کرسکے ۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next