اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (2)




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

 

 

 

۸۔ عذاب سے نجات

جب انسان دنیا میں حضرات اھل بیت علیھم السلام کے عشق اور ان کی اطاعت کے ذریعہ شیاطین اور گندگیوں سے محفوظ رہتا ھے، اور مرتے وقت خوف و وحشت سے امان میں رہتا ھے نیز عالم برزخ میں تنہائی و وحشت اور ظلمت سے محفوظ رہتا ھے، بے شک قیامت میں بھی ہر عذاب سے محفوظ رھے گا۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی درخواست

ایک روایت میں بیان ھوا ھے کہ پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: روز قیامت خداوندعالم کی طرف سے جناب فاطمہ سلام الله علیہا کو خطاب ھوگا:

”یاَ فَاطِمَةُ، سَلِیْنِي اُعْطِکِ، وَتَمَنَّي عَلَیَّ اُرْضِکِ“۔

”اے فاطمہ! مجھ سے سوال کرو، میں تمھیں عطا کروں گا، اور مجھ سے طلب کرو کہ میں تمھیں راضی و خوشنود کردوں گا“۔

اور حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کھیں گی:

”اٴَسْاٴلُکَ اٴَنْ لاٰتُعذِّبَ مُحِبِّي وَمُحِبَّ عِتْرَتِی بِالنَّارِ“۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next