اھل بیت علیھم السلام کے حقیقی شیعہ




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

 

 

 

 

 

اھل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام نے متعدد روایات میں اپنے حقیقی اور سچے پیروکاروں کے صفات اور خصوصیات بیان کئے ھیں، جو شخص ان بلند صفات کو اپنے اندر پرورش دے اور اپنے پورے وجود کے ساتھ یہ کوشش کرے کہ اپنے وجود کو ان ممتاز صفات کا گلستاں قرار دے اور رجس اور برائی کو اپنے وجود سے دور رکھے، تو اھل بیت علیھم السلام ایسے شخص کواپنا حقیقی شیعہ مانتے ھیں۔

ایک عظیم الشان حدیث میں جس کو جابر جعفی نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ھے بیان ھوتا ھے کہ امام علیہ السلام نے فرمایا:

اے جابر! کیا جو شخص شیعہ ھونے کا دعویٰ کرے اس کے لئے کافی ھے کہ ھمارے خاندان کی محبت کا دَم بھرے؟!

خدا کی قسم ! ایسا شخص ھمارا شیعہ نھیں ھے مگر وہ شخص جو خدا کا پاس و لحاظ رکھے اور ھماری اطاعت کرے۔

اے جابر! ھمارے شیعہ نھیں پہنچانے جاتے مگر تواضع، خشوع، امانت داری، کثرتِ ذکر خدا، روزہ، نماز، ماں باپ سے نیکی، غریب پڑوسیوں، محتاجوں، فقیروں، قرضداروں اور یتیموں کی خبر گیری، صداقت، تلاوت قرآن، لوگوں کے سلسلہ میں خیر و نیکی کے علاوہ کچھ نہ کہنے، اور تمام امور میں دوستوں اور معاشرے کے امین، اور امانتدار ھونےسے۔

میں نے عرض کیا: یابن رسول الله! آج ھم کسی کے اندر یہ صفات نھیں دیکھتے، تو امام علیہ السلام نے فرمایا:

”حَسبُ الرَّجُلِ اٴن یَقُولَ: اٴُحِبُّ عَلِّیاً وَاٴتولاَّہُ، ثُمَّ لاَیَکُونَ مَعَ ذَلِکَ فَعَّالاً؟“



1 2 3 4 next