حضرت امام عصر(عج) کی معرفت کے دشوارہونے کے باوجود اس کا آسان راستہ




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

"اے وہ ذات جس کی رحمت اس کے غضب پر سبقت کرتی ہے"

یہ وہی کائنات کی رحمت ہے کہ جو اپنے مد مقابل سے منزہ ہے۔ معصوم اور کامل انسان مثلاً حضرت ختمی مرتبت، ان تینوں اسماء الٰہی کے مظہر ہیں جس طرح کہ آپمظہر اسم اعظم ہیں کہ یہ اسم تمام اسماء کا جامع ہے: اول یہ کہ آپ اللہ کی مطلق رحمت کے مظہر ہیں:

{ إِلاَّ رَحمَۃً لِلعَالَمِینَ} [51]

"پس عالمین کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہے"

 دوسرا یہ کہ آپخدا کی خاص رحمت کے مظہر ہیں:

{ بِالمُؤمِنِینَ رَوُؤفٌ رَحِیمٌ}[52]

"مومنین کیلئے نہایت شفیق اور مہربان ہے"

وتیسرا یہ کہ آپغضب خدا کے مظہر ہیں:

{مُحَمَّدٌ رَسُولُ اﷲِ وَالَّذِینَ مَعَہُ أَشِدَّائُ عَلَی الکُفَّارِ رُحَمَائُ بَینَہُم}[53]

"محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت گیر اور آپس میں مہربان ہیں"



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 next