وحدت کے لئے پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم)کا بیان کیا ہوا راستہ

Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

اس میں کوئی شک نہیں کہ پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم)امت مسلمہ کے مستقبل اور اس کے درمیان اختلاف کے ایجاد ہونے سے باخبر تھے لہذا مسلمانوں کو تفرقہ بازی اور اختلاف کے تلخ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کھلے الفاظ میں فرمایا:

الف: امت اسلام کے درمیان اختلاف کی پیشینگوئی

اس میں کوئی شک نہیں کہ پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم)امت مسلمہ کے مستقبل اور اس کے درمیان اختلاف کے ایجاد ہونے سے باخبر تھے لہذا مسلمانوں کو تفرقہ بازی اور اختلاف کے تلخ نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کھلے الفاظ میں فرمایا:

تفرقت الیہود علی احدی وسبعین فرقة او اثنین و سبعین فرقة و النصارٰی مثل ذٰلک و تفترق اُمّتی علی ثلاث و سبعین فرقة۔

ترجمہ: جس طرح امت موسی وعیسی اکہتر یا بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئیں اسی طرح میری امت بھی تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔(١)

اور بعض روایات میں ہے کہ آپ نے فرمایا:

کلهم فی النار الا ملة واحدة. ایک فرقہ کے علاوہ سارے کے سارے جہنمی ہوں گے۔(٢)

--------------

(١) سنن ترمذی ٤:٢٧٧٨١٣٤، ابواب الایمان، باب افتراق الامة؛ مسند احمد٢:١٢٠٣٣٣٢؛ سنن ابن ماجہ ٢:٣٩٩١١٣٢١. ترمذی نے کہا ہے: '' حدیث ابی ہریرة حسن وابو ہریرہ کی حدیث حسن ہے'' سنن ترمذی ٤:٢٧٧٨١٣٤۔

1 2 3 4 5 6 7 next