حضرت امام حسن عسکري عليه السلام کي حديث يں



اللہ وہ ذات ہے کہ ہرمخلوق شدائداورضرورتوں کے وقت جب ہرطرف سے اس کي اميدقطع ہوجائے اوراس کے علاوہ تمام مخلوقات کے وسائل ٹوٹ جائيں تواس کي پناہ ليتي ہےـ  (بحارالانوار،ج 2 وص 41) ـ

نيک لوگوں کي نيک لوگوں سے دوستي ومحبت نيک لوگوں کے لئے ثواب ہے،اوربرے لوگوں کي نيک لوگوں سے محبت نيک لوگوں کي فضيلت ہے، اوربدکار لوگوں کي نيکوکاروں سے بغض نيکوکاروں کے لئے باعث زينت ہے، اورنيکوکاروں کابدکاروں سے بغض رکھنابدکاروں کي رسوائي ہےـ  (تحف العقول ص 487) ـ

جس عزت دارنے حق کوچھوڑاوہ ذليل ہوا،اورجس ذليل نے حق پرعمل کياوہ صاحب عزت ہوگياـ  (تحف العقول ص 489) ـ

فقہاميں سے جواپنے نفس کي حفاظت کرنے والاہو،اوردين کي حفاظت کرنے والاہو،خواہشات نفس کي مخالفت کرنے والاہو،اپنے آقاکے حکم کي اطاعت کرنے والاہوعوام کوچاہئے کہ اس کي تقليد کريںـ  (وسائل الشيعہ ج 18 ،ص 95) ـ

عنقريب لوگوں پرايک ايسازمانہ آنے والاہے کہ ان کے چہرے خنداں وشادماں ہوں گے، ان کے دل تيرہ وتاريک ہوں گے سنت خدابدعت، اوربدعت الہي ،سنت ہوگي، ان کے درميان مومن حقيراورفاسق محترم ہوگا،ان کے علماء ظالموں کے دربارميں ہوں گے،ان کے فرمان رواجاہل وستمگرہوں گےـ  (مستدرک الوسائل ج 2 ،ص 322) ـ

جس نے اپنے برادرمومن کوپوشيدہ طورسے نصيحت کي اس نے اس کوآراستہ کيااورجس نے علانيہ نصيحت کي اس نے اس کے ساتھ برائي کيـ  (تحف العقول ص 9489 ـ

تمہارابہترين بھائي وہ ہے جوتمہارے گناہ بھول جائے اورتم نے جواس پراحسان کياہے اس کويادرکھوـ  (بحارالانوارج 78 ،ص 9379 ـ

احمق کادل اس کے منہ ميں ہوتاہے اورحکيم کامنہ اس کے دل ميں ہوتاہےـ  (بحارج 78 ،ص 9374 ـ

جوپشت باطل پرسوارہوگا(غلط کام کرے گا) وہ پشيماني کے گھرميں اترے گاـ  (بحارج 78 ،ص 379) ـ

ہربرائي کي کليدغصہ ہےـ  (بحارج 78 ،ص 373) ـ



1 2 3 4 next