آنحضرت(ص) کی پانچ سنتیں




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

 

علل اورعیون میں حضرت امام جعفرصادق (علیہ السلام)سے منقو ل ھے کہ آنحضرت(ص) نے فر مایا:میں مرتے دم تک پا نچ(۵) چیزوں کو نھیں چھوڑسکتا تا کہ یہ چیزیں میرے بعد سنت بن جا ئیں:

۱۔غلا موں کے سا تھ زمین پر بیٹھ کر کھا ناکھانا ۲۔ بغیر روپوش(زین )کے گد ھے کی سواری۳۔اپنے ھاتھوںسے بکری کا دودھ دوہنا۴۔پشمی(اونی) لباس پہنا ۵۔بچوں کو سلام کرنا۔(بغیرحوالہ)

نوٹ:پشمی لباس اُس زمانہ کابالکل معمولی ا ورسادہ لباس تھاپس یہ ھرزمانہ کے سادہ لباس کوشامل ھے۔

چھوٹے اور بڑے کو سلام :

قطب الدین(رہ) کی لُبّ اللباب میں منقول ھے :آنحضرت(ص) ھر چھوٹے اور بڑے کو سلام کر تے تھے۔ (۵)

داخلہ کی اجازت:

”فقیہ “میں مر وی ھے کہ حضرت علی (علیہ السلام)نے قبیلہٴ بنی سعد کے ایک شخص سے فرمایا:کیا میں اپنے اور حضرت فاطمہ علیھاالسلام کے بارے میں ایک حدیث بیان کروں؟اس کے بعد فرمایا:ایک دن صبح کے وقت آنحضرت(ص) ھما رے گھر تشریف لائے ھم ابھی بستر ھی پر تھے کہ سلام کیا ھمیں شرم آ ئی ھم نے جواب نہ دیاحضور(ص) نے دوبارہ سلام کیا ھم نے جواب نہ دیا تیسری مر تبہ سلام کیا تو ھم ڈرے کہ و اپس چلے جا ئیں گے کیونکہ حضو(ص)ر کی یہ عادت تھی کہ تین مرتبہ سلام کر تے تھے اگر جواب ملتا تو اجازت لے کر اندر آ جاتے تھے ورنہ واپس چلے جا تے تھے لہٰذاھم نے کھا:

 وَ عَلَیْکَ السَّلامُ  یَارَسُولَ اللّٰہ!اندر تشریف لا ئیں!اس وقت آپ(ص) ھما رے گھر میں داخل ھو ئے ۔(۶)

خواتین کو سلام:

کافی میںحضرت امام جعفرصادق (علیہ السلام)سے مر وی ھے :آنحضرت(ص) خواتین کو سلا م کر تے تھے اور وہ بھی جواب دیتی تھیں۔

حضرت علیں بھی خواتین کوسلام کر تے تھے لیکن جوان عورتو ںکوسلام کرنا نا پسند کرتے تھے اور فر ما تے تھے:”مجھے خوف ھے کہ ان کی آواز متاثر نہ کردے اس وقت ثواب سے زیادہ میرا نقصان ھو جا ئے گا۔“(۷)

اس کے بعد علامہ طبا طبا(رہ) ئی نے فر مایا:



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 next