امام صادق (علیہ السلام) کی مختصر سوانح حیات




Deprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99

Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103

سوال :  ابن خلکان نے اپنی کتاب میں امام صادق (علیہ السلام) کی ولادت اور شہادت کے متعلق کیا کہا ہے ؟

جواب :  ابن خلکان نے کہا ہے : '' الامام جعفر بن محمّد الصادق، هو الامام السادس من ائمة اهل البیت الطاهر ـ (رضی الله عنه) ـ ولقّب بالصادق لصدقه فی مقاله، وفضله اشهر من ان یذکر. ولد عام 80 وتوفّى عام 148 ودفن فی البقیع جنب قبر ابیه محمّد الباقر، وجدّه علىّ زین العابدین، وعمّ جده الحسن بن على ـ (رضی الله عنه) ـ فلله درّه من قبر ما اکرمه واشرفه'' (١) ۔  اہل بیت عصمت و طہارت (علیہم السلام) کے ائمہ میں سے امام صادق (علیہ السلام) چھٹے امام ہیں ، اپنے قول میں سچے ہونے کی وجہ سے ان کا لقب صادق ہوگیا اور ان کی فضیلت اس قدر ہے جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا ۔

 ٨٠ ہجری میں ان کی ولادت ہوئی اور ١٤٨ ہجری میں شہادت ہوئی ۔آپ اپنے والد محترم امام محمد باقر اور اپنے دادا امام زین العابدین اور امام حسن بن علی (علیہم ا لسلام) کی قبر کے نزدیک بقیع میں دفن ہوئے ، خداوند عالم ان کو جزائے خیر عطا کرے ان کی قبر کتنی برکت اور شرافت والی ہے (٢) ۔

١۔ وفیات الاعیان، ج 1، ص 327، رقم 31.

٢۔ اهل بیت از دیدگاه اهل سنت، على اصغر رضوانى، ص 91.

 

 

امام صادق (علیہ السلام) کا علمی قیام

سوال : امام صادق (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد ان کے علمی قیام کو کس طرح باقی رکھا گیا ؟

جواب :  اوضاع و احوال کی تحقیق کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر طرح کا ایسا اہم کام انجام دینا صحیح نہیں تھا جس کے متعلق منصور پہلے ہی سے حساس تھا ،لہذا امام کاظم (علیہ السلام) نے اپنے والد کی کاوشوں کو جاری رکھا اور بزرگ شاگردو ں اور علم و فضل رکھنے والے افراد کی تربیت شروع کی۔



1 2 3 4 5 6 7 next