قرآن کريم کے انساني زندگي پر اثرات



ڈاکڑ محمد علی رضائی

سیدعلی عباس نقوی

 

 قرآن کريم مختلف جہات سے مثلا : ًقرآت، حفظ، فہم اور عمل ميں انساني زندگي پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے يہ اثرات انسان کي انفرادي اور اجتماعي زندگي ميں موثر واقع ہوتے ہيں .يہاں ہم ان پر ايک سرسري نظر ڈاليں گے .

 الف : انسان کي انفرادي زندگي پر قرآت کے اثرات :

 

 (١) ياد خدا قاري قرآن اپنے محبوب دوست کي ياد سے تلاوت کا آغاز کرتا ہے . يعني بسم اللہ الرحمن الرحيم کہتا ہے اور يہي ذکر اس کو خدا وند متعال کي طرف متوجہ کرتا ہے . يوں قاري قرآن خدا سے کبھي غافل نہيں ہوتا اور يہ مطلب اس کي روح کي ارتقائ کا باعث بنتاہے .

 

 (٢) اطاعت (حق ) کے دروازوں کا کھلنا امام صادق عليہ السلام فرماتے ہيں :

 افتحواابواب الطاعۃ بالتسميۃ

 يعني اطاعت کے دروازوں کو تسميہ (بسم اللہ پڑھنا ) کہنے سے کھولو پس قرآن کي تلاوت کے فوائد اور اثرات ميں سے ايک تلاوت کے آغاز مين بسم اللہ پڑھنے سے اطاعت (حق) کے دروازے کھل جاتے ہيں .

 



1 2 3 4 5 6 7 next