معرفت امام مهدی (ع)



آخر کلام میں یہ بات کہ آیا حدیث ثقلین ھر عصر و نسل میں امام بر حق کے وجود پر دلالت کررھی ھےت توکیا یہ واقعیت بغیر امام زمانہ کے اعتقاد کے محقق نھیں ھو سکتی اور اس ذریت فاطمہ کی حیات طیبہ اور امام بر حق کے باقی رھنے سے؟

 Ø­Ø¯ÛŒØ«â€Ø²Ù…ین کبھی بھی حجت خدا سے خالی نھیں ھوگی“

دونوں گروہ (شیعہ ،سنی)نے اس حدیث کومستند جاناھے اور اس کو متعدد طریقہ سے نقل کیا ھے۔[75]کمیل ابن زیاد نخعی(جلیل القدر صحابی)نے امام علی (ع)سے نقل کیا ھے کہ حضرت علی (ع)نے یوں فرمایا :”اللھمّ بلیٰ:لا تخلوا الارض من قائم للہ بحجتہ“ھان!زمین کبھی بھی حجت قائم الٰھی سے خالی نہ ھوگی ،زمین کا حجت خدا سے خالی نہ رھنا اسی وقت ثابت ھوگا جب یہ مانیں کہ امام مھدی (ع) کی ولادت ھو چکی ھے۔جیسا کہ ابن ابی الحدید نے بھی اسی نکتہ کو بیان کیا ھے اور امام علی (ع) کے قول کی شرح کرتے ھوئے کھا ھے کہ:زمین اس وقت تک اس فرد سے خالی نہ رھے گی کہ مشیت الٰھی بندوں پر حاکم ھوجائے (۶) تقریباًیہ مطلب شیعوں سے ملتا جلتا ھے اگر چہ علماء(معتزلہ)نے اس کو ”ابدال‘:پر حمل کیا ھے۔[76]ابن حجر عسقلانی نے بھی اس حدیث سے مھدی (ع)اھلبیت(ع)کے بارے میں استدلال کیاھے ؛وہ کہتے ھیں:حضرت عیسیٰ کا آخری زمانے میں (قیامت کے نزدیک)اس امت کے ایک فرد کے پیچھے نماز پڑھنا جس کا مطلب یہ ھے کہ زمین کبھی بھی حجت خدا سے خالی نھیں رھے گی ۔[77]

اس عبارت(جو امام مھدی (ع)کے بارے میں ھے)کی دلالت پر چند شواھدو قرائن نہج البلاغہ سے جس میں امام امیر لمومنین (ع)کے قول کو اس مقام پر بیان کرتے ھیں:ای کمیل ابن زیاد؛لوگوں کے دل ان ظروف کی مانند ھیں جو بہترین ھونے کے ساتھ وسیع بھی ھوں پس جو کچھ میں تم سے کہ رھا ھوں اس کو نوٹ کرلو(لکھ لو)لوگوں کی تین قسمیں ھیں:عالم ربانی،وہ متعلم جو راہ سعادت کی طرف رواں دواں ھے،اور وہ احمق لوگ جو گدھے کو بھی پاجاتے ھیںتو اس کی بھی پیروی کرنے لگتے ھیں یہ ایسے لوگ ھیں جو ھلکی سی ھوا کے رخ پر چلے جاتے ھیں انھوں نے علم و دانش کے نور کو درک ھی نھیں کیا اور کسی مطمئن شی سے پناہ نھیں مانگتے ۔

اس کے بعد فرمایا:ھاں زمین حجت خدا سے خالی نھیں رھے گی چاھے ظاھرمیں مشھور ھو یا باطن میں مضطرب یھاں تک کہ خدا کی روشن دلیل ختم نہ ھوجائےں۔[78]

یھاں پر حسین ابن علاء سے ایک صحیح حدیث نقل کرتے ھیں :

میں نے امام صادق(ع) سے عرض کیا:کیا کوئی زمانہ ایسا آئے گا کہ زمین بغیر کسی امام کے رھے؟

حضرت نے فرما یا:نھیں ۔۔۔۔[79]

جب اس حدیث کو حدیث ثقلین ،حدیث من مات۔،اور حدیث ۱۲خلفاء کے ساتھ اضافہ کرتے ھیں تو معلوم ھوتا ھے کہ واقعاً اگر امام مھدی اس دنیامیں نہ آئے ھوں تو بدون شک واجب ھوجائے گا کہ امام قبلی(یعنی امام حسن عسکری)قیامت تک زندہ رھیں ،جبکہ کوئی بھی مسلمان امام مھدی (ع)کے سوا کسی کے زندہ رھنے کا قائل نھیں ھے یعنی ائمہ اھلبیت علیھم السلام وھی لوگ ھیں جن کی تعداد روایات صحیحہ اور ان کے اسماء مبارکہ کتب مناقب میں ذکر ھیں۔

احادیث ”خلفای اثنا عشر“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 next