فلسفۂ انتظار



ان كی یہی مادی آنكھ بہت زیادہ چمكدار ھے، كیونكہ ان لوگوں نے صنعتی میدان میں چشم گیر ترقی كی ھے۔ زمین كی حدوں سے باھر نكل گئے ھیں۔

2) تیز رفتار سواریاں ان كے اختیار میں ھیں۔ مختصر سی مدّت میں ساری دنیا كا چكّر لگا لیتے ھیں۔

3) یہ لوگ خدائی كے دعوے دار ھیں۔ كمزور اور غیر ترقی یافتہ ممالك كی قسمت سے كھیلنا اپنا فرض سمجھتے ھیں۔

4) جدید ترین آبدوزوں كے ذریعہ سمندر كی تہوں میں سورج كے ساتھ سفر كرتے ھیں، ان كی نگاھوں كے سامنے دیو پیكر كارخانے، دھویں كا پہاڑ، اور ان كے پیچھے غذائی مواد كا انبار سفید پہاڑ، (جس كی عوام غذائی اشیاء تصور كرتے ھیں، جب كہ وہ صرف پیٹ بھراؤ چیزیں ھیں، ان میں غذائیت نہیں ھے)۔

5) قحط، خشك سالی، استعماریت، جنگ كے لئے سرمایہ گذاری، اسلحہ كے كمرشكن مصارف قتل و غارت گری … ان چیزوں كی بنا پر غذائی اشیاء میں شدید قلت پیدا ھوجاتی ھے جس كی وجہ سے بعض لوگ بھكمری كا شكار ھوجاتے ھیں۔

یہ حالات دجال كے منصوبہ بند پروگرام كا نتیجہ ھیں جس سے وہ حسب منشاء استفادہ اٹھاتا ھے۔ كمزوروں، غریبوں اور زحمت كشوں كی امداد كے بہانے اپنے اقتدار كو استحكام عطا كرتا ھے۔

بعض روایتوں میں ھے ك دجّال كی سواری كے ھر بال سے مخصوص قسم كا ساز سنائی دے گا یہ روایت آج كل كی دنیا پر كس قدر منطبق ھو رھی ھے كہ دنیا كے گوشہ گوشہ میں موسیقی كا جال بچھا ھوا ھے كوئی گھر سازو آواز سے خالی نہیں ھے۔

خواہ دجال ایك مخصوص شخص كا نام ھو، خواہ دجال كی صفات "علامتی عنوان" كی حیثیت ركھتی ھوں، بہر حال عالمی انقلاب كے منتظر افراد، اور حضرت مھدی (عج) كے جانبازوں كی ذمہ داری ھے كہ وہ دجال صفت افراد سے مرعوب نہ ھوں اور ان كے دام فریب میں گرفتار ھوں۔ انقلاب كے لئے زمین ھموار كرنے كے لئے ھر ممكن كوشش كرتے رھیں، اور كسی وقت بھی ناكامی اور سستی كے احساس كو اپنے قریب نہ آنے دیں۔

2) سفیانی كا ظھور

دجال كی طرح سفیانی كا بھی تذكرہ شیعہ اور سنّی روایات میں ملتا ھے۔ عالمی انقلاب كے نزدیك زمانے میں سفیانی كا ظھور ھوگا۔ 19

بعض روایتوں سے پتہ چلتا ھے كہ سفیانی ایك معین شخص كا نام ھے جو ابوسفیان كی نسل سے ھوگا۔ لیكن بعض دوسری روایتوں سے استفادہ ھوتا ھے كہ سفیانی صرف ایك فرد كا نام نہیں ھے بلكہ یہ نام ان تمام افراد كو شامل ھے، جن میں سفیانی صفات پائی جاتی ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 next