شيعه اثنا عشری عقائد کا مختصر تعارف



(دیکھیے : کتب حدیث و تفسیر، اور فضائل میں فریقین کے نزدیک جو صحیح اوردوسری کتابیں ھیں)

 

شیعوں کاعقیدہٴ عصمت ائمہ (ع) اور اس کے آثار

۱۵۔ شیعہ جعفری فرقہ عقیدہ رکھتا ھے کہ یہ ائمہ اطھار (ع)وہ ھیں جن کے دامن پر تاریخ نہ کوئی لغزش لکھ سکی اور نہ کسی خطا کو ثابت کر پائی ، نہ قول میں اور نہ عمل میں، انھوں نے اپنے وافر علوم کے ذریعہ امت مسلمہ کی خدمت کی ھے ، اور اپنی عمیق معرفت، سالم اور عمیق فکر کے ذریعہ ،عقیدہ و شریعت ، اخلاق و آداب ، تفسیرو تاریخ اور مستقبل کے لائحہ عمل کو صحیح جہت عطا کی ھے ، اور ھر میدان میں اسلامی ثقافت کو محفوظ کردیا ھے جیسے انھوں نے اپنے قول اور عمل کے ذریعہ، چندایسے منفردا ور ممتاز ، نیک سیرت اورپاک کردارمردوںاور عورتوں کی تربیت کی ھے ، جن کے فضل و علم ، اور حسن سیرت کے سبھی قائل ھیں۔

اور شیعہ اعتقاد رکھتے ھیں کہ اگرچہ ( یہ بہت افسوس کا مقام Ú¾Û’ کہ )  امت اسلامیہ Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ سیاسی قیادت سے دور رکھا، لیکن انھوں Ù†Û’ پھر بھی  عقائد Ú©Û’ اصول اور شریعت Ú©Û’ قواعد Ùˆ احکام Ú©ÛŒ حفاظت کرکے اپنی فکری اور اجتماعی ذمہ داری بہترین طور سے ادا Ú©ÛŒ Ú¾Û’  Û”      

      چنانچہ ملت مسلمہ اگر انھیں سیاسی قیادت کا موقع دیتی جسے رسول اسلام (ص)Ù†Û’ خدا Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے ان Ú©Ùˆ سونپا تھا ØŒ تو یقیناً اسلامی امت سعادت Ùˆ عزت اور مکمل عظمت حاصل کرتی،اور یہ امت متحد Ùˆ متفق اور یگانہ رہتی،اور کسی طرح کا شقاق ØŒ اختلاف ØŒ نزاع ØŒ لڑائی ØŒ جھگڑا ØŒ قتل Ùˆ غارت اور ذلت Ùˆ رسوائی نہ  دیکھنا پڑتی Û”[7]

شیعوں کے عقیدہ ٴ مھدویت کے اسباب

۱۶۔جعفری شیعہ،امام مھدی منتظر(ع)Ú©Û’ وجود کا عقیدہ رکھتے ھیں ،کیونکہ اس بارے میں رسول اسلام(ص) سے کثیر روایات نقل ھوئی ھیںکہ وہ اولاد فاطمہ(ص) سے Ú¾ÙˆÚº Ú¯Û’ØŒ اور امام حسین (ع)Ú©Û’ نویں فرزند، کیونکہ امام حسین (ع)Ú©Û’ آٹھویں فرزند (آٹھویں پشت سے) امام حسن عسکری (ع)ھیں جن Ú©ÛŒ وفات  Û²Û¶Û°Ú¾ میں ھوئی، اور آپ Ú©Ùˆ خدا Ù†Û’ صرف ایک بیٹا عنایت کیا تھا جس کا نام( محمد) تھا چنانچہ آپ Ú¾ÛŒ  امام مھدی (ع)ھیں جن Ú©ÛŒ کنیت ابو القاسم Ú¾Û’Û”[8]

 Ø¢Ù¾ Ú©Ùˆ موٴثق مسلمانوں Ù†Û’ دیکھا Ú¾Û’ØŒ اور آپ Ú©ÛŒ ولادت ØŒ خصوصیات اور امامت نیز آپ Ú©ÛŒ امامت پرآپ Ú©Û’ والدکی طرف سے نص Ú©ÛŒ خبر دی Ú¾Û’ ØŒ آپ اپنی ولادت Ú©Û’ پانچ سال بعد لوگوں Ú©ÛŒ نظروں سے غائب ھوگئے ØŒ کیونکہ دشمنوں Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ قتل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن خدا وند متعال Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ اس لئے ذخیرہ کر رکھا Ú¾Û’ تاکہ آخری زمانے میں عدل Ùˆ انصاف پر مبنی اسلامی حکومت قائم کریں ØŒ اور زمین Ú©Ùˆ ظلم Ùˆ فساد سے پاک کر دیں بعد اس Ú©Û’ کہ وہ اس سے بھری ھوئی Ú¾ÙˆÚ¯ÛŒ Û”

اور یہ کوئی عجیب Ùˆ غریب بات نھیں کہ Ø¢ Ù¾ Ú©ÛŒ عمر اس قدر طولانی کیسے ھوگئی؟ کیونکہ قرآن مجید اس وقت بھی حضرت عیسیٰ (ع) Ú©Û’ زندہ ھونے Ú©ÛŒ خبر د Û’ رھا Ú¾Û’ ØŒ جبکہ ان Ú©ÛŒ ولادت Ú©Ùˆ اس وقت Û²Û°Û°Ûµ/ سال ھونے چاہتے ھیں، اسی طرح حضرت نو(ع)Ø­ اپنی قوم میں ساڑھے نو سو سال زندہ رھے اور اپنی قوم Ú©Ùˆ الله Ú©ÛŒ طرف دعوت دیتے رھے، اور حضرت (ع)خضربھی ابھی تک موجودھیں Û”  

اھل سنت کے جلیل القدر علماء کی ایک بڑی جماعت حضرت امام مھدی(عج) کی ولادت اوران کے وجود کی قائل ھے، اور انھوںنے ان کے اوصاف و والدین کے نام کا ذکر کیا ھے ، مثلاً: عبد الموٴمن شبلنجی اپنی کتاب ”نور الابصار فی مناقب آل بیت النبی المختار “ میں۔

شیعوں کے عبادی اعمال

Û±Û·Û” جعفری شیعہ نماز پڑھتے ھیں، روزہ رکھتے ھیں ØŒ اپنے مال سے زکوٰة اور خمس ادا کرتے ھیں ØŒ مکہٴ مکرمہ جاکر ایک بار بطور واجب حج بیت الله الحرام کرتے ھیں، اس Ú©Û’ علاوہ بھی مستحب عمرہ Ùˆ حج ادا کرتے رہتے ھیں ØŒ نیکیوں Ú©ÛŒ طرف دعوت دیتے ھیں،اور برائیوں سے روکتے ھیں، اولیائے خدا Ùˆ رسول (ص)سے محبت کرتے ھیں، اور خدا Ùˆ رسول (ص)Ú©Û’ دشمنوں سے دشمنی کرتے ھیں، الله Ú©ÛŒ راہ میں ھر اس کافر Ùˆ مشرک سے جھاد کرتے ھیں جو اسلام Ú©Û’ خلاف اعلان جنگ کرتا ھو،اور ھر اس حاکم سے  جنگ کرتے ھیں، جو قھر Ùˆ غلبہ Ú©Û’ ذریعہ امت مسلمہ پر مسلط ھوگیا Ú¾Û’ØŒ اور دین اسلام(جوکہ دین حنیف Ú¾Û’)Ú©ÛŒ موافقت کرتے ھوئے تمام اقتصادی ،سماجی اور گھریلو مشغلوں اور سرگرمیوں میں مصروف رہتے ھیں ØŒ جیسے تجارت ØŒ اجارہ ØŒ نکاح ØŒ طلاق، میراث ØŒ تربیت Ùˆ پرورش، رضاعت اور حجاب وغیرہ  Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next