خلافت الٰهيه اور سياست ملوکيه ميں تفرقه



کوتاہ نظر اور ظاہر بین افراد امیر المومنین علیہ السلام کے اس طرز عمل کو چاہے سیاست اور اصول حکومت کے خلاف تصور کریں لیکن اگر عقل و انصاف کی روشنی میں دیکھا جائے تو علی بن ابی طالب علیہ السلام کا طرز عمل اسلامی اصول مساوات کا بہتر ین نمونہ ہے ۔

کیا امیر المومنین علیہ السلام سے اس کی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ بھی مثل سابق دور کے تمام بیت المال کو اپنے اعزہ وقارب سے مخصوص کر دیتے اور تمام مسلمان اس سے محروم کر دیئے جاتے ؟ علی ابن ابی طالب علیہ السلام اپنی خلافت میں ملوکانہ سیاست استعمال کے محتاج نہ تھے ۔ان کی خلافت ،خلافت الٰہیہ تھی اور روحانی طاقت و قوت پر اس کا دار و مدار تھا ۔



back 1 next