حكومت آل سعود



. اس زمانہ میں شریف كا اطلاق صرف سید پر هوتاتھا، اور آل علی ں كے علاوہ كسی كو شریف نھیں كھا جاتا تھا۔

. حافظ وھبہ ص 166 سے۔

. تاریخ مكہ كے مطابق شریف عون كے زمانہ میں مسجد الحرام میں كچھ تغیر او رتبدیلی بھی دی گئی منجملہ یہ كہ اس سے پھلے تك عورتوں كے نماز پڑھنے كے لئے ایك مخصوص جگہ تھی اور اس حصے میں ایك دیوار تھی، جس كی وجہ سے عورتوں كی نماز كی جگہ الگ هوجاتی تھی، لیكن1301ھ میں شریف عون نے اس دیوار كو ختم كردیا۔

. حافظ وھبہ صاحب كھتے ھیں كہ (ص 169، 170) لیكن صلاح الدین مختار نے شریف حسین كو ایك خود خواہ اور خود پسند انسان بتایا ھے اور كھا ھے كہ جس وقت اس كو ”عقبہ“میں تبعید (جلا وطن) كیا گیا میں اس كے دیدار كے لئے گیا اور جب میں نے اس سے مصافحہ كیا تو اپنی بڑی بڑی آنكھوں سے مجھے گھور كر دیكھا اور اشارہ كیا كہ میرا ھاتھ چومو، لیكن میں نے نہ چوما، موصوف عقبہ میں موجود بندرگاہ كے منتظمین اور وھاں پر موجود سپاہ كے سردار كے كاموں میں مداخلت كیا كرتے تھے اور اپنے بیٹے كو جو جدّہ میں تھا اس كے لئے فرمان بھیجتے رھتے تھے۔ (ج 2 ص 295)

. جزیرة العرب فی القرن العشرین، ص 171، 175۔

. حافظ وھبہ ص176

. لورنس نے اپنے تمام خاطرات كواپنی كتاب میں جس كا فارسی میں ترجمہ بنام”ہفت ركن حكمت “ كے نام سے هوا ھے، تفصیل سے لكھا ھے، جس میں حجاز ونجد اور شریف حسین كے واقعات اور انگلینڈ اور عثمانی حكومتوں كی اس علاقہ میں دخالت، اور انگلینڈ نے ان سے كس طرح دوستی كا اظھار كیا اور عثمانی حكومت نے ان سے كس طرح دشمنی اختیار كی، نیز عربوں كے رسم ورواج، وغیرہ كو بھی تفصیل سے لكھاھے۔

. تاریخ مكہ ج2 ص 227،” امین المُمَیّزْ“جو كہ ملك سعود كے زمانہ میں عربستان میں عراق كا سفیر تھا یوں رقمطراز ھے كہ میں نے مسٹر فیلبی (حاج عبد اللہ) سے لورنس كے بارے میں سوال كیا چنانچہ انھوں نے جواب دیا كہ اس كا باپ ایر لینڈ كا لرد تھا اور اس نے انگلینڈ میں كسی عورت سے شادی كی جس سے چار بچے پیدا هوئے ان میں سے ایك لورنس ھے، اس نے آكسفورڈ میں اپنی تعلیم مكمل كی، اور برٹین كی فوج سے منسلك هوگیا اور پھلی عالمی جنگ كے زمانہ میں مشرق وسطیٰ آیا، میں نے سب سے پھلے اس سے اردن میں ملاقات كی، اس كو انگلینڈكی طرف سے شریف حسین كی مدد كے لئے بھیجا گیا اور میں تو اس امید میں تھا كہ سعود كا ستارہ اقبال چمكے گا لہٰذا میں ابن سعود سے ملحق رھا۔ Fفیلبی نے لورنس كے اخلاق اور صفات كے بارے میں بتایا كہ اس طرح كاكوئی شخص ملنا مشكل ھے، كیونكہ یہ شخص بھوك اور پیاس كے عالم میں اونٹ كی طرح اور مشكلات كو برداشت كرنے میں گدھے كی طرح ھے، یہ شخص خشك زمین پر سوجاتا ھے پتھروں كو اپنا تكیہ بنا لیتا ھے، گرمی سردی اور بھوك وپیاس كی اس كی نظر میں كوئی اھمیت نھیں ھے، میں اس كی طرح نھیں هوسكتا، اس نے عربستان میں بھت سے كام انجام دئے منجملہ عمارتیں، پل اور سڑكیں بنوائیں، بادشاہ كو تخت خلافت پر بٹھایا اور اس كے بعد یہ شخص برٹین چلاگیا، یہ شخص اپنی عرفیت كے نام سے هوائی فوج میں بھرتی هوا، اور آخر كار ایك گاڑیایكسیڈینٹ میں مرگیا، (المملكة العربیة السعودیہ كما عرفتھا ص 277)

. اقتباس از رحلات رشید رضا، ص 173 سے۔

. بدایع الزهور ج 5 ص 125۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 next