قیامت کی ضرورت



قارئین کرام !مذکورہ آیت میں ایک بڑا لطیف اشارہ ھے کہ خدا وند عالم فرماتا ھے کہ قیامت رات میں آئے گی یا دن میں،اوراس کی تفسیر اس کے علاوہ کچھ نھیں هو سکتی کہ زمین کروی(انڈے کے شکل کی)ھے جس میں آدھی میں رات هوتی ھے اور آدھی میں دن، اور جب قیامت آئے گی تو وہ ایک لمحہ میں آئے گی:

<وَمَا اٴَمْرُ السَّاعَةِ إِلاَّ کَلَمْحِ الْبَصَرِ اٴَوْ هو اٴَقْرَبُ>[88]

”قیامت کا واقع هونا تو ایسا ھے جیسے پلک جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر“

یعنی قیامت کے وقت آدھی زمین میں رات هوگی اور آدھی میں دن اس کے علاوہ قرآن مجید نے قیامت کی ایک دوسری نشانی بھی بیان کی ھے ،اور وہ یہ کہ جب صور پھونکا جائے گا تب قیامت آئے گی ۔

اسی طرح قیامت کے لئے قرآن مجید نے ایک اور نشانی بیان کی ھے کہ تمام لوگوں میں خون برف بن جائے گا چاند و سورج کو گہن لگے گا پھاڑ ریزہ ریزہ هو جائیں گے ،ستارے پھیکے (ماند)پڑجائیں گے دریا پھٹنے لگیں گے،زمین میں زلزلہ آجائے گا ،اور زمین و آسمان میں تمام زندہ چیزیں نابو د هو جائیںگی۔

اور سب کچھ پھلے صور پھونکنے کے نتیجہ میں هوگا۔اور دوسرے صور میں تمام کے تمام زندہ هو جائیں گے اور حساب کتاب شروع هوجائےگا۔[89]

< وَوُضِعَ الْکِتَابُ فَتَرَی الْمُجْرِمِینَ مُشْفِقِینَ مِمَّا فِیہِ وَیَقُولُونَ یَاوَیْلَتَنَا مَالِ ہَذَا الْکِتَابِ لاَیُغَادِرُ صَغِیرَةً وَلاَکَبِیرَةً إِلاَّ اٴَحْصَاہَا وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا وَلاَیَظْلِمُ رَبُّکَ اٴَحَدًا>[90]

”نہ چھوٹے ھی گناہ هو بے قلمبند کئے چھوڑتی ھے نہ بڑے گناہ کو اور جو کچھ ان لوگوں نے(دنیامیں )کیا تھا وہ سب (لکھا هوا) موجود پائیں گے اور تمھارا پروردگار کسی پر (ذرہ برابر ) بھی ظلم نھیں کرے گا“

< وَوُضِعَ الْکِتَابُ وَجِیءَ بِالنَّبِیِّینَ وَالشُّہَدَاءِ وَقُضِیَ بَیْنَہُمْ بِالْحَقِّ وَہُمْ لاَیُظْلَمُونَ ۔ وَوُفِّیَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ وَهو اٴَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُونَ>[91]

”اور اعمال کی کتاب (لوگوں کے سامنے)رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور گواہ لاکر حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر (ذرہ برابر ) ظلم نھیں کیا جائے گا اور جس شخص نے جیسا کیا هوگا اسے اس کا پورا پورا بدلا مل جائے گا اور جو کچھ یہ لوگ کرتے ھیں وہ اس سے خوب واقف ھے“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 next