فلسفہٴ نماز



نماز کی اھمیت

۱۔ دین کا ستون

ھر عبادت کا ایک ستون اور پایہ ھوتا ھے جس پر پوری عمارت کا دارو مدار ھوتا ھے ،اگرکبھی اس ستون پر کوئی آفت آجائے تو پوری عمارت زمیں بوس ھو جاتی ھے ۔ اسی طرح سے نماز ایک دیندار انسان کے دین و عقائد کےلئے ایک ستون کے مانند ھے ۔

حضرت علی علیہ السلام تمام مسلمانوں اور مومنین کو وصیت کرتے ھوئے فرماتے ھیں :

” اوصیکم بالصلوٰة ، و حفظھا فانھا خیر العمل و ھی عمود دینکم “(۷)

 Ù…یں تم سب Ú©Ùˆ نماز Ú©ÛŒ اور اسکی پابندی Ú©ÛŒ وصیت کرتا Ú¾ÙˆÚº اس لئے کہ نماز بھترین عمل اور تمھارے دین کا ستون Ú¾Û’ Û”

امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :

” بنی الاسلام علی خمسة: الصلوٰة و الزکاة و الحج و الصوم و الولایة “

 Ø§Ø³Ù„ام Ú©ÛŒ عمارت پانچ چیزوں پر استوار Ú¾Û’ : نماز ØŒ زکواة ØŒ حج ØŒ روزہ اور اھلبیت علیھم السلام Ú©ÛŒ ولایت Û”

۲۔مومن کی معراج



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next