حضرت علی (ع)کا عوام کے ساتھ طرز عمل



کیا تیری کوئی حاجت ھے؟

سودہ نے کھااللہ تم سے ھمارے معاملہ میں پوچھے گا تواس وقت تمہاری گردن پر ھمارے جتنے حقوق ھیں ان کے متعلق جواب ھوگا اور ھمیشہ تو ھم پرمقدم نھیں رھے گاجیسا کہ تم نے خودکواتنا اونچا بنا رکھا ھے۔

تم نے اپنی حکومت کی طاقت سے ھمیں گرفتار کیا اور ھمیں قےد خانوں میں ڈالا اور تم نے ھمیں اپنے پاؤں تلے روندا ھمیں غلام بنا کر فروخت کیا ھماری توھین کی، اور اس بُسربن ارطاة کو ھم پرفضیلت دی ھمارے مردوں کو قتل کیا ھمارے اموال کولوٹ لیا اگرھم اس کی اطاعت کریں تو پھر ھماری عزت ھے اوراگراطاعت نہ کرےں تو کفر کے فتوے لگیں۔

معاویہ کھتا ھے اے سودہ تم اپنی قوم کے ذریعہ ھم کو تھدےد کرتی ھو انھوں نے تمھیں اس مقام پر پھنچایا ھے کہ آج تم میرے پاس آئی ھوتا کہ میں تمہارے متعلق فےصلہ کروںسودہ کچھ دےر خاموش رھی اور پھر یہ اشعار پڑھے !

Ù„ÛŒ الاٴلہ علی روح تضمنھا                       قبر فاٴصبح فیہ العدلمدفونا   

قدحالف الحق لایبغی بہ بدلا           فصار بالحق والاٴ یمان مقرونا

اس پاک روح پر درود وسلام ھو ں جسے ھم قبر کے سپرد کر چکے ھیں اور اسی کے ساتھ عدل بھی دفن ھو گیا ھے۔ میں خدا کی قسم کھا کر کھتی ھوں کہ میں اس کا بدل نھیں چاھتی کیونکہ وہ حق کے ساتھ ملحق تھا اور ایمان اس کے ساتھ ملا ھوا تھا۔

معاویہ کھتا ھے سودہ تمہارے اشعار سے کون مرادھے ؟سودہ کھتی ھیں کہ خدا کی قسم حضرت علی (ع)بن ابی طالب علیہ السلام کی ذات مرادھے کیا تم نے نھیں دےکھا کہ اسے نماز کی حالت میں قتل کر دیا گیا حالانکہ اس کا رحم وکرم اور لطف ومھربانی تو ضرب المثل ھے۔ انھوں نے کھابتا تیری کوئی حاجت ھے ؟تو میں نے کھاجی ہاںآپ نے ایک حدیث بیان کی اور رونا شروع ھوگئی اور پھر کھاپروردگارامجھ پر اور ان پر گواہ رھنا میں نے بھی تیری مخلوق پر ظلم کرنے کا حکم نھیں دیا اور پھر اس نے ایک فائل نکالی جس میں لکھا ھوا تھا ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔قد جاءَ تکم بینة مِن ربکم فاٴوفوا الکَیل و المیزانَ ولا تبخَسوا الناسَ اٴشیا ء ھم۔

تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دلیل آچکی ھے لہٰذا ناپ تول پورا رکھو اور لوگوں کو کم چیزیں نہ دو جب تم میرایہ خط پڑھو تو تمہار ے سامنے جو ھماراعمل ھے اس کی حفاظت کرو اور تم پر وہ مقدم ھے جو تم سے یہ حاصل کرلے۔والسلام [6]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next