اصلاح امت اور حضرت علی علیه السلام



حضرت نے ارشاد فرمایا :

لاحول عن معصیةاللّٰہ اِلاّبعصمتہ ولا قوّةعلیٰ طاعتہِ اِلاّ بمعونَتہِ۔

اللہ کی عصمت کے بغیر اس کی معصےت سے بچنا مشکل ھے اس کی مدد کے بغیر اس کی اطاعت کرنا دشوار ھے ۔

حضرت نے پوچھا :کیا اب تم نے اللہ کو سمجھ لیا ھے ؟اس نے کھاجی ہاں۔

حضرت نے اپنے اصحاب سے فرمایا :

الاٴن اٴسلم اَخوکم قومواالیہ فصافحوہ۔

اب تمہارا یہ بھائی مسلمان ھوگیا ھے اٹھو اور اس کے ساتھ مصافحہ کرو۔[19]

مسلمانوںکے درمیان اس بات میں اختلاف چلاآرھاھے کہ آیا عمل ایمان میں داخل ھے یاداخل نھیں ھے ؟شیعہ اور معتزلہ کھتے ھیں داخل ھے اور مرجعہ کھتے ھیں کہ داخل نھیں ھے، چنانچہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام جن کے متعلق حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ھیں:

” علی مع الحق والحق مع علی۔“

علی (ع)حق کے ساتھ ھیں اور حق علی (ع)کے ساتھ ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next