اصلاح امت اور حضرت علی علیه السلام



دنیا صداقت کی جگہ ھے جس نے اسکو پہچان لیا اور جو اس دنیا سے اپنا زادر اہ فراھم کرتا ھے وہ نجات پا جاتا ھے (کیونکہ )یھی دنیا ھے جہاں اللہ کی وحی نازل ھوتی ھے یہ اولیاء خداکی تجارت گاہ ھے تم بھی یہاں تجارت کرو تاکہ فائدہ حاصل کر سکو ۔[23]

 Ø´Ù†Ø§Ø®Øª پروردگار

جب ذعلب ےمانی نے آپ(ع) سے سوال کیا کہ یاا میر المومنین کیاآ پ نے اپنے پروردگار کو دےکھا ھے تو حضرت امیر الموٴمنین (ع) نے ارشاد فرمایا :اٴفا اٴعبد مالا اری۔

کیا میں اس اللہ Ú©ÛŒ عبادت کرسکتا Ú¾ÙˆÚº جسے میں Ù†Û’ دےکھانہ ھو، حضرت امیرالمومنین علی (ع)بن ابی طالب علیہ السلام Ú©Û’ اس کلام سے مختلف پھلو نکلتے ھیں جن  میں ایک پھلو یہ بھی Ú¾Û’ کہ آپ Ù†Û’ اس کلام میں اللہ Ú©Û’ ساتھ تشبیہ Ú©ÛŒ نفی فرما ئی Ú¾Û’ )ذعلب کھتا Ú¾Û’ مولا آپ (ع) کس طرح دےکھتے ھیں۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª Ù†Û’ ارشاد فرمایا:

لا تُدرکہ العیون بمشاھدةِ العیان ولکن تدرکہُ القلوب بحقائقِ الایمان قریب Ù…ÙŽÙ† الاشیاء غیر ملًامسٍ بعیدٌ منھا غیر مُباےنٌ متکلّم بلا رویّة  مُرےد لا بھمّہ صانعٌ لا بجارحةٍ لطیف لا یوصَفُ بالجفاء کبےرٌ لا یوصف بالجفاٍ بصےرٌ لا یوصَفُ بالحاسَّة رحیمٌ لا یوصفُ بالرِّقة  تعنواالوجوة لعظمتہِ وتجِبُ القلوب من مخافتہ۔

اسے ظاھری آنکھوں سے نھیں دےکھا جا سکتا بلکہ اسے دل کی آنکھوں اورایمان کے حقائق کے ذرےعہ سے دیکھا جا سکتا ھے لیکن جسمانی اتصال کے طور پر نھیں وہ ھر شیء سے دور ھے لیکن الگ نھیں وہ غوروفکر کرنے کے بغیر کلام کرنے والا اورآمادگی کے بغیر قصد وارادہ کرنے والا اور اعضاء کی مددکے بغیر بنانے والا ھے۔

اللہ تبارک وتعالی لطیف ھے مگر پوشےد گی سے اسے متصف نھیں کیا جاسکتا وہ بزرگ وبر تر ھے لیکن تند خوئی اور بد خلقی کی صفت اس میں نھیں ھے وہ دےکھنے والا ھے مگر حواس سے اسے موصوف نھیں کیا جاسکتا وہ رحم کرنے والا ھے اس صفت کو نرم دلی سے تعبےر نھیں کیا جاسکتا چھرے اس کی عظمت کے سامنے ذلیل وخوار اور دل اس کے خوف سے لرزاں و ھراساں ھیں ۔[24]

خواھشات کی پیروی

حضرت امیر المومنین علی (ع)بن ابی طالب علیہ السلام اپنے پاک کلام میں نفسانی خواھشات کی پیروی کرنے سے ڈراتے ھوئے قرآن مجےد کی عظمت اوراس کے دلوںپر اثرات کو بیان کرتے ھوئے ارشاد فرماتے ھیں ۔

انتفعوا ببیان اللّٰہ واتعظوابمواعظِ اللّٰہ واقبلوا نصےحة اللّٰہ فاِن اللّٰہ قد  اٴعذَر اِلیکم بالجلےةّ واٴخذعلیکم الحُجّة وبین Ù„Ú©Ù… محابَّہُ من الاٴعمال ومکارھَہُ منھا لتتبعوا ھذہ وتَجتنبوا ھذہ۔

خدا وند عالم کے ارشاد ات سے فائدہ اٹھاؤ اور اسکے موعظوں سے نصےحت حاصل کرو اور اس کی نصےحتوں پر عمل کروکیونکہ اس نے واضح دلیلوں سے تمہارے لئے عذر کی گنجائش نھیں رکھی اور تم پر (پوری طرح )حجت کوتمام کردیا ھے اور اپنے پسندےدہ اور ناپسندیدہ اعمال تم سے بیان کر دےے ھیں تاکہ اچھے اعمال بجالاؤ اور برے اعمال سے دوری اختیار کرو۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 next