جمع بين صلاتين



وَھُوَ ضَعِیفٌ عِنْدَ اٴَہْلِ الْحَدِیثِ،ضَعَّفَہُ اٴَحْمَدُ وَغَیْرُہُ ؛[49]

وہ حدیث پر تحقیق کرنے والوں کے ھاں ضعیف سمجھا جاتا ھے احمد وغیر ہ نے اسے ضعیف قرار دیا ھے۔

اسی طرح عکرمہ کو بھی ضعیف قرار دیا ھے۔

دو حدیثیں پیغمبر اسلام (ص)سے منسوب ھوئے بغیر ابن عمر سے منقول ھے اور ان دونوں کو بیہقی نے مخدوش قرار دیا ھے خلاصہ ٴ کلام یہ ھے کہ کسی بھی حدیث شناس نے جمع بین صلاتین کو ثابت کرنے والی احادیث کی صحت میں شک نھیںکیاھے۔

ان مذکورہ احادیث کے علاو ہ دوسری متعدد احادیث ھیں جو جمع بین صلاتین کے جواز پر دلالت کرتی ھیں جیسے عرفہ[50] اور مزدلفہ[51] میں دونوں نمازوں کو اکٹھے پڑھنا ، سفر میں اور بارش وغیرہ کے وقت ،اسی طرح بہت سی احادیث ھیں جن سے یہ سمجھا جاسکتا ھے کہ ظھر اور عصر کی نمازوں اور مغرب اور عشاء کی نمازوںکا ایک مشترک وقت ھے ۔[52]

احادیث جمع کی تاویلات

ان صحیح السند اور صریح المتن احادیث کے باوجود تعجب کی بات یہ ھے کہ عادات اور رسوم نے لوگوں کے ذھنوں کو اس طرح الجھا یا ھے کہ پیغمبر اسلام (ص)کی صریح سنت کی تاویل کرنے پر تلے ھوئے ھیں جیساکہ کچھ تاویلات کو گذشتہ صفحات میں آپ نے ملاحظہ کیا جو بعض احادیث کے راویوں کے ذریعے انجام پائی ھے۔

دلچسپی کی بات یہ ھے ترمذی نے بارش اور خوف کی حالات سے قطع نظر جواز جمع بین صلاتین کے بارے میں ایک حدیث ابن عباس سے نقل کرنے کے بعدکہتا ھیں:”پوری امت نے اس حدیث کا انکار کیا ھے“یہ بات ترمذی سے تعجب آور ھے کیونکہ جیساکہ معلوم ھے اور آیندہ بھی ذکر ھوگا ،اور نووی[53] نے بھی اپنی شرح میں تصریح کی ھے اسی طرح دوسروں نے بھی کھا ھے کہ اس حدیث کے انکار پر کوئی اجماع قائم نھیں ھوا۔

بھر حال کچھ لوگ ان احادیث کے مطابق عمل نھیں کرنا چاہتے ھیں اس لئے مختلف تاویلیں کی ھیں ھر کوئی دوسرے کی بات کو رد کرتا ھے در حقیقت ایسا ھی ھے (یعنی کسی کی بھی بات صحیح نھیں)

(اس بارے میں)نووی کہتے ھیں ”کچھ لوگوں نے یوں تاویل کی ھے کہ جمع بین صلاتین بارش کی وجہ سے تھا ،یہ تاویل متقدمین میں سے کچھ مشھور لوگوں کی طرف منسوب ھے ،لیکن یہ تاویل مخدوش ھے کیونکہ دوسری حدیث میں آیا ھے جمع بین صلاتین بارش اور خوف کی وجہ سے نھیں تھا۔

بعض لوگوں نے اس طرح تاویل کی ھے کہ جمع بین صلاتین بادل کے وقت تھا آپ نے ظھر کی نماز پڑھی پھر بادل چھٹ گیا پتہ چلا کہ عصر کا وقت ھے تو آپ نے عصر کی نماز پڑھی ،یہ تاویل بھی باطل ھے کیونکہ یہ احتمال اگر چہ ظھر اور عصر کی نمازوں میں دیا جا سکتا ھے لیکن مغرب اور عشاء کی نمازوں میں یہ احتمال نھیں دیا جاسکتا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next