شادی کی پیشکش



یھی وہ بات ھے جس کے لئے کھا گیاھے کہ یہ لوگ بے چاری عورت کے ابروٴوں کو صحیح کرنے کے نام پر اس کی آنکہ پھوڑے ڈال رھے ھیں ۔

مردکی طرف سے پیشکش ،عورت کی حیثیت اور احترام کی حفاظت کے لئے ایک عاقلانہ تدبیر ھے ۔

جیساکہ بیان کیا گیا کہ قانون خلقت میں مرد نیاز ، طلب اور خواھش کا مظھر اور عورت مطلوبیت اور محبوبیت کی مظھر ھے ۔ یھی اصول عورت کی حیثیت اور احترام کا بھترین ضامن اور مرد کی جسمانی طاقت کے مقابلہ میں اس کے ضعف اور کمزوری کا ازالہ کرنے والاھے نیز مرد وعورت کی مشترک زندگی میں تعادل اور توازن کی حفاظت کا بھترین سبب اور عامل بھی ھے ۔ یہ ایک طرح کا طبیعی امتیاز اور برتری ھے جو عورت کو دی گئی ھے اور ایک طرح کی طبیعی ذمہ داری ھے جو مرد کے کاندھے پر رکھی گئی ھے ۔

وہ قوانین جو انسان بناتا ھے یا دوسرے لفظوں میں قانونی تدبیر یں ، جن کو انسان استعمال کرتا ھے، میں عورت کے اس امتیاز اور مرد کی اس ذمہ داری کی حفاظت ھونی چاھئے ۔

در حقیقت ذمہ داریوں کے لحاظ سے مرد اور عورتوں کے درمیان مساوی سلوک و قوانین خود عورتوں کے مفادات اور ان کی حیثیت و منزلت کو نقصان پھونچتے ھیں ھے ۔ اس کا فائدہ بیشتر مردوں کو ھی حاصل ھوتا ھے۔

یہ عورتوں کی تذلیل کرنے کی مغرب کی ایک نئے انداز کی سازش ھے جو آھستہ آھستہ ساری دنیا میں پھیلتی جا رھی ھے اور دنیا کو اس کا احساس تک نھیں ھے

 



back 1 next