حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا قم المقدس ميں ورود اوراستقبال



 

حضرت معصومہ (س)

حضرت معصومہ (س) پہلي ذيقعدہ سنہ 173Ú¾Û”Ù‚Û” مدينہ منورہ ميں پيدا ہوئيں حضرت معصومہ (س) Ú©Û’ والد گرامي شيعوں Ú©Û’ ساتويں امام موسي کاظم(ع) ہيں اور ان Ú©ÙŠ والدہ ماجدہ جناب نجمہ خاتون ہيں جب امام رضا(ع)  پيدا ہوئے تو ان Ú©ÙŠ والدہ Ú©Ùˆ طاھرہ Ú©Û’ نام سے بلايا گيا پہلي ذيقعدہ کا دن امام رضا(ع)  کيلئے بہت بڑادن تھا اور اس دن بڑي انتظار کا خاتمہ ہوا اس لئے کہ جناب نجمہ خاتون Ú©Û’ ايک ہي فرزند جناب امام رضا(ع)  تھے اور وہ بہت عرصے تک صاحب اولاد نہ ہوئيں اس لئے کہ جناب امام رضا(ع)  سنہ 148Ú¾Û” Ù‚Û” ميں پيدا ہوئے ليکن جناب معصومہ(س)   173Ú¾Û”Ù‚Û” پيدا ہوئيں يعني 25سال کہ  فاصلے کہ بعداور امام موسي کاظم(ع)  Ú©ÙŠ اولاد ميں سے کوئي بھي ہم مرتبہ امام رضا(ع)  نہيں تھا تا کہ  امام(ع)  برادرانہ محبت کا واضح اظہار کرسکيں لہذا جب حضرت معصومہ(س)  پيدا ہوئيں تو امام رضا (ع) Ú©Ùˆ ايک بڑي عظمتوں والي بہن مل گئي دنيا ميں بہت سے ايسے بہن بھائي ہيں جو ايک دوسرے Ú©Ùˆ جان سے زيادہ دوست رکھتےتھے سب سے بڑا نمونہ جناب زينب(س)  اور امام حسين (ع)   اور اس Ú©Û’ بعد جناب معصومہ(س)  اور امام رضا (ع)   Ú©Ø§ ہے

جب مامون نےامام رضا(ع) Ú©Ùˆ سنہ 200 Ú¾Û”Ù‚Û” ميں مدينے سے بلايا توحضرت معصومہ(س)  نےايک سال تک اپنے بھائي Ú©ÙŠ دوري برداشت Ú©ÙŠ  ليکن ايک سال  Ú©Û’ بعد تاب تحمل نہ رہا اوراپنے بھائي Ú©Û’ ديدار کيلئے مدينہ طيبہ Ú©Ùˆ ترک کيا اور مرو Ú©ÙŠ طرف روانہ ہوئيں  اس سفر ميں حضرت معصومہ Ú©Û’ پانچ بھائي ' فضل، جعفر، ہادي، قاسم اور زيد اور Ú©Ú†Ú¾ بھتيجے اور چند غلام اور کنيزيں ان Ú©Û’ ہمراہ تھے

حضرت معصومہ(س)  Ú©ÙŠ بيماري 

جب حضرت معصومہ(س)  ساوہ پہونچيں تو اہل بيت رسول اکرم Ú©Û’ دشمن مامون Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے ان Ú©Û’ راستے پر Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہو گئے اور اس کاروان Ú©Û’ اکثر مردوں Ú©Ùˆ شہيد کرديا

 Ø­Ø¶Ø±Øª معصومہ(س)  شدت غم اور بعض روايات ميں ہے کہ مسموميت Ú©Û’ بنا پر بيمار ہوگئيں اور ان ميں تاب سفر نہ رہا

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا قم المقدس ميں ورود اوراستقبال

23ربيع الاول سنہ 201Ú¾Û”Ù‚Û” کا وہ مبارک اور مسعود دن ہے جب جناب معصومہ(س)  قم ميں وارد ہوئيں اور شہر قم Ú©Û’ سب مرد اور عورتيں ØŒ بچے اور بوڑھے  ان Ú©Û’ والہانہ استقبال کيلئے  جمع ہوئے  جناب معصومہ (س) Ú©ÙŠ سواري موسي بن خزرج Ú©Û’ دروازے پر رک گئي اورموسي بن خزرج Ú©Ùˆ يہ توفيق نصيب ہوئي کہ وہ 17 دن تک جناب معصومہ(س)  Ú©Û’ ميزبان رہے