اسلام ميں معاشرتي حقوق



      من سعادة الرجل ان یکون لہ ولد یستعین بھم

      ”مردکی سعادت یہ ہےکہ اس Ú©ÛŒ اولاد ہوجوضرورت Ú©Û’ وقت اس Ú©Û’ کام آئے“ [50]Û”

      بیٹاوالدین Ú©Û’ طبیعی سلسلے کانام ہے اسی Ú©Û’ ذریعہ سے وہ اپنی ان عادات، افکاراوراخلاق کومنتقل کرتے ہیں جوان Ú©Û’ معنوی وجود کاباقی رکھتی ہیں اوراولاد کا ایک اوربڑافائدہ یہ ہے کہ اس Ú©ÛŒ دعاؤں اورصدقات وعبادات کاثواب والدین کوبھی ملتاہے۔

      بہرحال اولاد والدین Ú©ÛŒ دنیوی اوراخروی سعادت کاباعث ہے۔

      امام باقر  ÙØ±Ù…اتے ہیں :

من سعادة الرجل ان یکون لہ الولد، یعرف فیہ شبھہ : خلقہ، وخلقہ وشمائلہ

      ”مرد Ú©ÛŒ سعادت ہے کہ اس کابیٹاہوجواس Ú©ÛŒ جسمانی وضع قطع، اخلاق اور عادات وشمائل کاحامل ہو“ [51]Û”

      علاوہ ازاین بیٹا والدین کانام زندہ رکھتاہے اوریوں والدین کانام صفحہ ہستی پرباقی رہتاہے حضرت علی فرماتے ہیں :

      الولد الصالح اجمل الذکرین

      ”ولد صالح دوباقیماندہ چیزوں میں سے بہتر ہے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next