اسلام ميں معاشرتي حقوق



      الارض تقلھا، والسماء تظلھا، واللہ یرزقھا ÙˆÚ¾ÛŒ ریحانة تشمھا۔

      ”زمین اسے اٹھائے گی، آسمان اس پرسایہ کرے گا، اللہ تعالی اسے رزق دے گا اوریہ پھول Ú©ÛŒ طرح تجھے خوشبو فراہم کرے گی“ [69]Û”

      حضرت علی Ù†Û’ اسی بات Ú©ÛŒ تاکید کرتے ہوئے فرمایاہے  :

      جب پیغمبر کولڑکی Ú©ÛŒ خوشخبری دی جاتی تھی توآپ فرماتے : یہ پھول ہے اوراس Ú©Û’ رزق کاضامن خداہے  [70]Û”

      اورپیغمبر کاحضرت فاطمة Ú©Û’ ساتھ عملی سلوک ہمارے لئے ایک زندہ نمونہ ہے۔ حسنی سیرت آئمہ میں بنت شاطی سے نقل کرتے ہیں جب حضرت فاطمة زہرا پیداہوئیں توآپ Ú©Û’ والدین بہت خوش ہوئے اورایسی محفل منعقد Ú©ÛŒ کہ اس سے پہلے اہل مکہ Ù†Û’ Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©ÛŒ ولادت Ú©Û’ موقعے پراس طرح Ú©ÛŒ محفل برپا نہیں Ú©ÛŒ تھی [71]Û”

      اوریہ چیزان القاب وخطابات سے بھی ظاہرہوتی ہے جوپیغمبر Ù†Û’ حضرت فاطمة کوعطافرمائے تھے چنانچہ حسنی Ù†Û’ استاد توفیق ابوعلم Ú©ÛŒ کتاب ”اہل البیت“ سے نقل کیاہے ”سیدة فاطمة“ Ú©Û’ نواسماء مبارکہ ہیں فاطمة،صدیقہ، مبارکہ، طاہرہ،زکیہ، محدثہ، زہراء، بتول، اورسیدة نساء اہل الجنة، ابوعلم مزید لکھتے ہیں کہ ”آپ کوپیغمبر Ú©ÛŒ ماں بھی کہاجاتاہے کیونکہ اپنی ماں Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعد پیغمبر Ú©Û’ گھرمیں آپ تنہاتھیں ان کاخیال رکھتیں اورراتوں کوجاگتیں [72]Û”

      نیز کتب سیرت میں ملتاہے کہ پیغمبر Ù†Û’ آپ سے بہت محبت Ú©ÛŒ اورآپ پربہت مہربان رہے جب کسی سفرپرجاتے توسب سے آخرمیں آپ سے ملتے اورجب واپس آتے توسب سے پہلے آپ سے ملاقات کرتے اورسفریاغزہ سے واپسی پرمسجدمیں دورکعت نمازپڑھتے پھر فورا حضرت زہرا Ú©Û’ پاس آتے تھے [73]Û”

      درست ہے کہ پیغمبر علم غیب Ú©Û’ ذریعہ ان رازہائے سربستہ کوجانتے تھے کہ آپ Ú©ÛŒ ذریت طاہرہ کاسلسلہ آپ Ú©ÛŒ پارہ جگرحضرت فاطمة زہراسے ہے اوریہ آپ Ú©Û’ نقش قدم پرچلتے رہیں Ú¯Û’ اورکتاب خدا سے جدانہیں ہوں Ú¯Û’ یہاں تک یہ دونوں ایک ساتھ حوض کوثرپرپیغمبر Ú©Û’ پاس حاضرہوں Ú¯Û’ Û”

          لیکن آپ یہ بھی چاہتے تھے کہ ہمارے لئے ایک زندہ اوردرخشندہ مثال Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ جائیں کہ بیٹی Ú©Û’ ساتھ کیاسلوک کیاجاتاہے ایسا اجتماعی سلوک کہ جس سے جاہلیت کازمانہ محروم تھا اور آئمہ بھی اس فرق کودنیا سے ختم کرنے Ú©Û’ لئے کہ جوبیٹے اوربیٹی Ú©Û’ درمیان زمانہ جاہلیت سے چلاآرہاتھا اپنے اندر بزرگوار ہی Ú©Û’ نقش قدم پرچلتے رہے وہ فرق کہ جس Ù†Û’ Ù„Ú‘Ú©Û’ Ú©Û’ مقابلے میں Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©ÛŒ اہمیت کوبالکل ختم کردیاتھا۔

      حسن بن سعید لخمی سے روایت ہے جب ہمارے ایک دوست Ú©Û’ یہاں Ù„Ú‘Ú©ÛŒ پیداہوئی تووہ امام صادق Ú©Û’ پاس آیا جب امام Ù†Û’ اسے ناخوش دیکھا توفرمایا اگراللہ تعالی تیری طرف وحی بھیجتا کہ بجے کاانتخاب توخود کرے گایامیں تو توکیاجواب دیتا اس شخص Ù†Û’ کہا میں یہی کہتا پروردگار توہی انتخاب کرتوآپ Ù†Û’ فرمایا بیشک اللہ Ù†Û’ تیرے لئے انتخاب کرلیاہے [74]Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 next