اسلام ميں معاشرتي حقوق 3



      حق المراة علی زوجھا: ان یسد جوعھا وان یسترعورتھاولایقبح لھاوجھا۔

      ”عورت کاشوہرپرحق ہے کہ اس Ú©ÛŒ بھوک کاسدباب کرے اس Ú©Û’ جسم کوڈھانپے اوراس Ú©Û’ ساتھ ترش روئی سے پیش نہ آئے“ [46]Û”

      دیکھئے اس حدیث Ù†Û’ بیوی Ú©Û’ حقوق کولباس اورخوراک جیسی مادی ضروریات تک محدود نہیں کیابلکہ اس Ú©Û’ ساتھ سات اسے حسن سلوک کاحق بھی دیا ہے اورعورت شریک حیات ہے لذااس Ú©Û’ ساتھ وسیلہ خدمت جیسا سلوک کرنایاتحکمانہ رویہ اپنانا کسی طرح بھی صحیح نہیں ہے۔

      اورپیغمبر Ù†Û’ عورت Ú©Û’ ساتھ انسانی سلوک کرنے کاحکم دیاہے اوریہ کہ اگرشوہراس Ú©ÛŒ رائے کوقبول نہ کرناچاہتاہوتب بھی اس سے مشورہ کرے اورعقل وشرع دونوں اس پرزوردیتے ہیں۔

      عورت کاایک اورمعنوی حق جواس Ú©Û’ مادی حقوق Ú©ÛŒ تکمیل کرتاہے یہ ہے کہ اس کااحترام کرے اس Ú©ÛŒ قدردانی کرے، اس سے بات کرتے وقت مہذب جملوں کاانتخاب کرے،گھرکے اندراطمینان Ú©ÛŒ فضاقائم کرے اورمحبت Ú©ÛŒ شمع روشن کرے پیغمبر فرماتے ہیں :

       قول الرجل للمراة: انی احبک، لایذھب من قلبھاابدا۔

      ”مرد کاعورت سے یہ کہناکہ میں تم سے محبت کرتاہوں عورت Ú©Û’ دل سے کبھی نہیں جاتا“۔

      امام زین العابدین اوپرذکرکئے گئے حقوق Ú©ÛŒ تاکیدکرتے ہوئے فرماتے ہیں :

      واما حق زوجتک، فان تعلم انااللہ عزوجل جعلھالک سکنا وانسا، فتعلم ان ذلک نعمة من اللہ عزوجل علیک،فتکرمھا،وترفق بھا، ان کان حقک علیھا اوجب، فان لھا علیک ان ترحمھا، لانھا اسیرتک ،وتطعمھاوتکسوھا،واذا جھلت عفوت عنھا [47]Û”

      ”بہرحال بیوی کاحق تومعلوم ہی ہوناچاہئے کہ اللہ تعالی Ù†Û’ اسے تمہارے لئے باعث انس وسکون بنایاہے اوروہ تم پراللہ Ú©ÛŒ ایک نعمت ہے اس کااحترام کرو اوراس Ú©Ù…Û’ ساتھ نرمی سے پیش آؤاگرچہ تمہارا حق اس پرزیادہ ضروری ہے لیکن عورت کابھی حق ہے کہ تم اس پررحم کرو کیونکہ وہ تمہاری مطیع وپابند ہے،اس لباس وطعام فراہم کرو اوراگرکسی جہالت کاارتکاب کرے تواسے معاف کرو“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next