اسلام ميں معاشرتي حقوق 3



      اس چیزپرتنبیہ کرناضروری ہے کہ یہ فرامین ہوامیں بکھرے ہوئے خالی الفاظ نہیں ہیں کہ جنہیں آئمہ نصیحت کرتے وقت زبان پرجاری کرتے تھے بلکہ انہوں Ù†Û’ عملی طورپرانجام دے کربتایاہے اوران Ú©Û’ یہاں علم وعمل میں کوئی جدائی نہیں ہے۔

      حسن بن جہم روایت کرتاہے کہ میں Ù†Û’ امام ابوالحسن کوخضاب لگائے ہوئے دیکھا توعرض کیاآپ پرقربان ہوجاؤں آپنے خضاب لگایاہے :

      فقال : نعم، ان التھیة ممایزیدفی عفة النساء، ولقدترک النساء العفہ بترک ازواجھن التھیة… ایسرک ان تراھا علی ماتراک علیہ اذا کنت علی غیرتہیة؟ قلت: لا، قال : فھوذلک۔

      ”توفرمایاہاں ایسی چیزوں کواہمیت دینے سے عورت Ú©ÛŒ پاکدامنی میں آضافہ ہوتاہے اورشوہروں Ú©Û’ ان چیزوں کوترک کردینے Ú©ÛŒ وجہ سے بیویاں اپنی عفت ترک کردیتی ہیں کیاتجھے اچھالگے گاکہ اگرتوتیارنہ ہوتووہ بھی تیارنہ ہواورگندی ہومیں Ù†Û’ کہانہیں فرمایا: وہ بھی ایسے ہی ہے [50]Û”

      توامام درک کرچکے تھے کہ ازدواجی زندگی کامرکزی نقطہ دلی میلان ہے لہذا بیوی Ú©Û’ حق کاخیال رکھتے ہوئے اس Ú©Û’ قلبی میلان کوحاصل کرنے Ú©ÛŒ کوشش Ú©ÛŒ جائے کیونکہ عدم توافق ازدواجی زندگی میں رخنہ اندازی کاایک بڑاسبب ہے صحیح ہے کہ اسلام میں شادی محض جنسی شہوت کوسیرکرنے کانام نہیں ہے بلکہ اس کا ہدف ایسی صالح اولاد کاپیداکرناہے جس Ú©ÛŒ وجہ سے زندگی مستمررہے ورنہ توجنسی خواہشات کاسیرکرنااس Ú©Û’ لئے ایک ذریعہ ہے لیکن اس کامطلب یہ بھی نہیں ہے کہ بیوی Ú©Û’ حق میں کوتاہی کرے بلکہ شریعت اسلامی چارماہ سے زیادہ عرصے تک مباشرت نہ کرنے کوجائز قرار نہیں دیتی۔

دوسری بحث  : شوہرکے حقوق

      کشتی ازدواج کوکامیابی Ú©Û’ ساحل تک پہنچانے Ú©Û’ لئے اس Ú©Û’ ناخدا کوپورے پورے حقوق دیناضروری ہیں اورشاید خدائے تعالی Ú©ÛŒ طرف سے شوہرکو عطاکیاگیاپہلاحق حاکم ہوناہے فرماتاہے :

      الرجال قوامون علی النساء بمافضل اللہ بعضھم علی بعض وبماانفقوا من اموالھم۔

      ”مرد عورتوں پرحاکم ہیں کیونکہ خدانے بعض آدمیوں (مردوں) Ú©Ùˆ بعض آدمیوں (عورتوں) پرفضیلت دی ہے اورمردوں Ù†Û’ اپنامال خرچ کیاہے“ [51]Û”

      اورمرد کویہ حق حاکمیت اس Ú©ÛŒ پیدائشی بالادستی اوراخراجات برداست کرنے Ú©ÛŒ وجہ سے حاصل ہواہے لیکن مرد Ú©Û’ حاکم ہونے کامطلب یہ نہیں ہے کہ Ú©Ù„ÛŒ طور پر عورت پرمسلط ہو تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں Ú©ÙˆÚ†Ú¾ÙˆÚ‘ کراس Ú©Û’ ساتھ بے جاسختی کرنے Ù„Ú¯Û’ کیونکہ یہ چیزعورت Ú©Û’ حسن سلوک والے حق سے متصادم ہے کہ جسے قرآن Ù†Û’ صراحت Ú©Û’ ساتھ ذکرکیاہے :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 next