حضرت آيت الله العظمی حاج محمد فاضل لنکرانی



آپ 1310 ھجری ‎‎ شمشی کو اسلامی جمہوریہ کے مقدس شہر قم میں پیدا ہوۓ- آپ کے والد گرامی حضرت آیت اللہ فاضل(قدس سرہ) حوز ہ علمیہ قم کے ایک بزرگ عالم اور استاد العلما‍‌ء تھے- والد ہ گرامی سادات مبرقع سے تعلق رکھتی تھیں-

آپ نے صرف تیرہ برس کی عمر میں ابتدائ تعلیم مکمل کی اور اعلی اسلامی علوم کے حصول کی خاطر حوز ہ علمیہ قم سے منسلک ہو گیے- آپ غیر معمولی ذہنی صلاہیتوں کی وجہ سے صرف چ ھہ سال کی مختصر مدت میں"مقدمات اور سطح" جیسے دقیق کورسز مکمل کرنے میں کامیاب ہو ۓ اور صرف انیس برس کی عمرمیں حضرت آیت اللہ العظمی بروحردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج(فقہ و اصول استدلالی) میں شریک ہوۓ- وہ کم سنی میں غیر معمولی فہم و فراست کے سبب طلبہ اور برزگ علما ‎ ء میں جلد ہی مقبول ہوگۓ- اعلی تعلیم حاصل کرتے وقت امام خمینی کے فرزند آیت اللہ سید مصطفی خمینی آپ کے ساتھیوں میں سے تھے-

آپ گیارہ برس تک حضرت آیت اللہ العظمی آقاۓ بروجردی(علیہ الرحمہ) کے درس خارج فقہ و اصول سے وابستہ رہے- 9 سال آیت اللہ العظمی امام خمینی رحم ۃ اللہ علیہ کے درس خارج میں شرکت کی- اس طرح انہوں نے ان دو عظیم علمی ہستیوں کے علم و حکمت سے بھر پور درس سے کسب فیض ک یا - بھترین استعداد اور مسلسل محنت اس بات کا سبب بنی کہ آپ صرف پچیس سال کی عمر میں درجۂاجتھاد پر فائز ہو گۓ- انہیں یہ اعلی مقام ان کے استاد عظیم الشان آیت اللہ بروجردی (رحم ۃ اللہ علیہ) کی تائید سے حاصل ہوا-

تالیفت

1- Ú©ØªØ§Ø¨ تفصیل الشریعہ (عربی)
2-  حاشیہ بر کتاب عرو Ûƒ الوثقی(عربی)
3-  نہایۃ التقریر(عربی)
4-  کتاب الطھارۃمصباح الفق ہی محقق ہمدانی(عربی)
5-  شرح فروع"الاجتھاد Ùˆ التقلید'' از کتاب عروۃ الوثقی(عربی)
6-  کتاب الصوم(عربی)
7-  کتاب القضاء(عربی)
8-  المسائل المستحدثۃ(عربی)
9-  رسالہ در Ø­Ú©Ù… نماز در لباس مشکوک(عربی)
10-  رسالہ در خلل حج Ùˆ عمرہ(عربی)
11-  الاحکام الواضحۃ(فتاوی عربی)
12-  احکام الحجج، حاشیہ بر کتاب حج تحریر الوسیلۃ(عربی)
13-  القواعد الفق ہیہ (عربی)
14-  تقریرات الاصول- تقریرات درسی امام خمینی 5 جلدیں(عربی)
15-  ت ب یان الاصول تقریرات درسی معظم لہ- 4 جلدیں(عربی)
16-  تقریرات الاصول، تقریرات درسی آیت اللہ بروجردی(عربی)
17-  رسالہ در قاعد ہ فراغ Ùˆ تجاوز(عربی)
18-  آپ Ú©Û’ تقریرات درس خارج اصول 8 جلدیں(فارسی)
19-  رسالہ توضیح المسائل (فارسی، اردو)
20-  مناسک حج (فارسی)
21-  مدخل التفسیر در علوم قرآن(عربی)
22-  تفسیر سورہ حمد(عربی)
23-  تقیہ مداراتی(فارسی)
24-  آئین کشورداری از دیدگاہ امام علی علیہ السلام
25-  عصمت انبیاء
26-  مجمع الفہارس مجموعہ فہرست بحار الانوار، الغدیروالمیزان
27-  اہل بیت یا چہر ہ ھای درخشان در آیۃ تطھیر
28-  آئمۂ اطھار(عربی) یا پاسداران وحی در قرآن کریم(اس کتاب Ú©Ùˆ آیت اللہ اشراقی Ú©Û’ ساتھ مل کر تحریر کیا)
29-  مناسک الحجج
30-  استفتاءات حول الحج
31-  جامع المسا‏ئل(مجموعہ استفتاءات)