اسلام ميں معاشرتي حقوق



”اورجوشخص کسى کوقتل کرے بغيرقصاص کے يابغيراس کے که وه شخص زمين پرفساد برپا کرے توگويااس نے تمام لوگوں کو قتل کيا اورجس نے اسے حيات بخشى گويا اس نے سب لوگوں کوحيات بخشي“ـ

اوراسلام ظهورنطفه سے حق حيات کى پاسدارى کرتا هے لذا شريعت مقدسه اس کے قتل کى اجازت نهيں ديتى اورجوکوئى ايساکرے اس پرديت دينا واجب هوجاتاهےـ

چنانچه اسحاق بن عمار سے روايت هے، کهتے هيں ميں نے امام ابو الحسن سوال کيا ”ايک عورت حمل سے ڈرتى هے تو کيا وه دوا پى کر پيٹ ميں جو کچه هے اسے ضائع کر سکتى هے؟ تو آپ نے فرمايا:

نهيں، ميں نے عرض کيا وه نطفه هے، تو آپ نے فرمايا بيشک سب سے پهلے نطفے هى کى خلقت هوتى هے“ـ [3]

اسى بناپرمکتب اهل بيت ميں اس حق کى بهت زياده اهميت هے اور اس کاواضح ثبوت کتب احاديث ميں قصاص کے باب ميں وارد هونے والى احاديث هيںـ بلکه يهاں تک آياهے که نطفه اور نفس محترمه کے قتل کے سلسلے ميں هرقسم کابلاواسطه يابالواسطه کام انسان کے حق حيات کو ضائع کرنے کے مترادف هے اوردنيا ميں اس کى سزا کے علاوه آخرت ميں بهى سخت عذاب هوگاـ اور اسى کى دليل وه روايت هے جسے محمدبن مسلم نے امام باقر سے نقل کيا هے که آپ نے فرمايا:

ان الرجل لياتى يوم القيامة ومعه قدر محجمة من دم فيقول : والله ماقتلت ولاشرکت فى دم، فيقال : بلى ذکرت عبدى فلانا، فترقى ذلک حتى قتل فاصابک من دمه [4]

”قيامت کے دن ايک شخص اس حالت ميں آئے گا که اس پرخون لگا هوگا وه کهے گا قسم بخدا ميں نے نه تو کسى کوقتل کياهے اورنه کسى کے خون ميں شريک هوا هوں، تو اسے جواب ملے گا تونے ميرے فلاں بندے کے بارے ميں ايک بات کهى تهى جو افشا هو گئى اور وه قتل هوگيا اورتجه پر اس کاخون لگا هےـ“

اور خودکشى کو حرام قرار دينے والى روايات ميں آيا هے که مومن پر چاهے جيسى بهى آزمائش آجائے وه اپنے آپ کو قتل نهيں کرتا اور جو شخص اپنے آپ کو جان بوجه کر قتل کرے وه هميشه هميشه کے لئے جهنم کى آگ ميں ڈال ديا جائيگاـ

اوربعض تنگ نظر اور بصيرت سے عارى لوگ اهل تشيع کو طعنه ديتے هيں که ان کے يهاں تقيه هے، يه لوگ تقيه کى گهرى حکمت سے يا تو جاهل هيں اور يا پهر تجاهل عارفانه کا مظاهره کرتے هيں، جب که اس کى بنياد اور اساس خونوں کو بهنے سے روکنے پر هےـ

چنانچه محقق حليۻ فرماتے هيں  :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next