نواب اربعہ اور ان کی ذمہ داریاں



"فانتظروا انی معکم من المنتظرین"

انتظار کرو کہ میں بھی تمہارے ساتھہ "اس کا" منتظر ہوں۔

ہم لوگ، غیبت کے اسرارورموز سے واقفیت نہیں رکھتے لیکن علماء کرام نے جو غیبتِ حضرت(عج) کے اسبا ب بیان کئے ہیں ان میں سے مشہورومعروف اسباب تین ہیں:

۱۔ لوگوں کی آزمائش۔

۲۔ حفاظتِ امام زمانہ(عج)۔

۳۔ طاغوت زمانہ کی بیعت سے آزادی۔

لوگوں کی آزمائش

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب میرا پانچواں فرزند "امام زمانہ عج" غیبت اختیار کرلے تو تم لوگ اپنے دین کی اچھی طرح حفاظت کرنا کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی تمہیں دین سے خارج کردے۔۔خداوندمنان، میرے بیٹے کی غیبت کے ذریعہ اپنے بندوں کو آزمائش و امتحان میں مبتلا کرے گا۔

 

)حفاظتِ امام زمانہ "عج"(

جنابِ زرارہ، مصحفِ ناطق کشاف الحقائق حضرت امام جعفر صادق علیہ آلاف التحیۃ والثناء سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ (ع( نے فرمایا: "امام منتظر'عج' اپنے قیام حقا سے قبل کچھہ عرصہ کے لئے لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہو جائے گا" مینے عرض کی یابن رسول اللہ(ص( ایسا کیوں؟؟؟ آپ(ع) نے فرمایا: "اس کو اپنی جان کا خطرہ ہوگا"۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next