نواب اربعہ اور ان کی ذمہ داریاں



 

(طاغوتِ زمانہ کی بیعت سے آزادی)

حسن بن فضّال سے روایت ہے کہ ثامن الائمّہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: "گویا میں اپنے شیعوں کو دیکھہ رہا ہوں کہ وہ لوگ، میرے تیسرے فرزند "حسن عسکری علیہ السلام" کی شہادتِ پُرملا ل کے بعد، اپنے امام کی تلا ش میں ہیں لیکن وہ اپنے امام کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں"۔

ابن فضال نے دریا فت کیا: آپ کا فرزند کیوں غا ئب ہوگا؟ آپ(ع) نے ارشاد فرمایا: "اس لئے کہ جب وہ شمشیر "برہنہ" لیکر قیام کرے تو اس کی گردن میں کسی کی ۔۔۔۔۔"باطل" بیعت کا قلادہ نہ ہو۔

یہ چند اسباب ان اسبا ب میں سےمرقوم ہیں کہ جو اسبا ب ہمارے ائمّہ معصومین علیہم السلام نے بیان فرمائے ہیں، اس مقام تک رسائی حاصل ہونے کے بعد ہمیں اسبا بِ غیبت کا علم تو ہوگیا لیکن جس زمانہ میں امام زمانہ(عج) نظروں سے اوجھل ہوں "ہماری نظروں پر حجاب ہو" تو ہم کیا کریں؟ ایسے ماحول میں اپنے امام وقت(عج) سے کس طرح رابطہ قائم کیا جائے؟

اسی مقصد کے پیش نظر، دوران غیبتِ صغریٰ میں امام زمانہ(عج) کے کچھہ مخصوص صحابہ کرام تھے جن کو "نوّابِ اربعہ یا نوّابِ خا ص" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اُس دور میں اگر شیعوں کی خاطر کوئی مسئلہ پیچیدہ ہوتا تھا تو نوّابِ خاص کے ذریعہ اس مسئلہ کو فرزندِ حلا ل مشکلات کی خدمت میں پیش کیا جاتا تھا اور مشکل کا حل طلب کیا جاتا تھا۔

لہٰذا ہم اس مختصر سے مقالہ میں یہی بیان کرنا چاہتے ہیں کہ "نوّابِ خاص" کون لوگ تھے، تاریخ اسلام میں ان کی حیثیت کیا ہے، ان کا مقام کیا ہے، ان کی منزلت کیا ہے اور زمانہ غیبت میں ان حضرات کی "ذمّہ داریاں" کیا تھیں؟

اس عنوان کے تحت ہمارے اس مقالہ کا موضوع : "نوّابِ اربعہ اور ان کی ذمّہ داریاں" ہے۔

((نوّابِ اربعہ کا مختصر تعارف))

غیبت صغریٰ میں حضرت(عج) کے خاص نائبین، فقط چار افراد تھے، جو آپ(عج) کے وجود مقدس سے پہلے آپ(عج) کے اجداد کی پُربرکت حیاتِ طیّبہ میں بھی زندگی بسر کر چکے تھے یہ چاروں حضرات، متقی و پرہیزگار اوربزرگ علماء شیعہ میں شمار کئے جاتے تھے، چونکہ یہ حضرات چار لوگ تھے اسی لئے ان کو "نوّابِ اربعہ" یعنی "چار نائب" کہا جاتا ھے اور چونکہ یہ حضرات آپ(عج) کے خاص نائبین تھے لہٰذا ان کو "نوّابِ خاص" بھی لکھا جاتا ھے ان حضرات کو ترتیب کے لحاظ سے کتبِ تاریخ نے اس طرح بیان کیا ہے:

۱۔ابو عمرو عثمان بن سعید عمری۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next