نواب اربعہ اور ان کی ذمہ داریاں



اور دوسری جانب سے شیعوں کی فقھی و شرعی مشکلات، امام زمانہ(عج) کی خدمت میں پیش کرکے ان کے جوابا ت کا کارنامہ انجام دیتے تھے۔

 

اس کے علاوہ مخالفین کے ساتھہ مناظروں کا سلسلہ بھی جاری وساری رہتا تھا اور اس کام میں چاروں حضرات، امام زمانہ(عج) سے حاصل کردہ علم ودانش کے مدّ نظر جوابات د یتے تھے جس کے نتیجہ میں کامیابی، آپ حضرات کے قدموں پر سجدہ ریز نظر آتی تھی۔

چنانچہ ایک روز "حسین بن روح" ایک مناظرہ میں مشغول تھے کہ خود امام(عج) کے شیعوں میں سے ایک شیعہ کے ذہن میں ان کا ایک جواب کھٹکا اور اس نے سوچا کہ یہ جواب حسین بن روح نے اپنی جا نب سے دیا ہے اور اس جواب کا امام(عج) سے کوئی مطلب نہیں ہے تو آپ نے جواب میں فرمایا: "اگر میں آسمان سے گرجا ئوں اور ہوا میں پرواز کرنے والے پرندے مجھے لقمہ اجل بنادیں یا آندھیا ں کسی "نامانوس" مقام پر پہونچا د یں تو یہ سب کام میرے لئے دین خدا کے بارے میں اپنی رائے د ینے سے بہتر ہیں، جو کچھہ بھی میرے دہن سے الفاظ نکلے ہیں وہ سب گوہر آبدار، حجّتِ کبریا(عج) کے دہن مبارک سے باران شدہ نوری جواھر کا مجموعہ ہے۔

 

چوتھی ذمّہ داری: نیابت امام(عج) کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں سے مقابلہ:

دوران غیبت صغریٰ میں،نواب خاص کےعلاوہ کچھہ جھوٹے دعویداروں نے بھی جنم لیا تھا جو مال امام علیہ السلام کو بیجا خرچ کر رہے تھے اور فقہی و اعتقادی مسائل میں عوام کو گمراہ کر رہے تھے "جو دھیرے دھیرے عمارت اسلام کو کھوکھلا کرنے کا سبب واقع ہو سکتے تھے"

لہٰذا نوّابِ اربعہ، حکم امام وقت(عج) کے تحت، ان لوگوں کے خلاف، شجاعت و استحکام کے ساتھہ کھڑے ہوگئے "اوراس بدعت کے درخت کو اس طرح جڑ سے اکھاڑ پھینکا کہ دوبارہ پنپنے کی سعی لاحاصل سے عاجزو معذ و ر نظر آئے"

جن لوگوں نے نیابت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ان میں سے کچھہ افراد کے اسماء، رقم کئے جارہے ہیں:

۱۔ ابومحمد شریعتی۔

۲۔ محمد بن نصیرنمیری۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next