قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



 

42. وَإِذْ قُلْنَا لَكَ إِنَّ رَبَّكَ أَحَاطَ بِالنَّاسِ وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلاَّ فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي القُرْآنِ وَنُخَوِّفُهُمْ فَمَا يَزِيدُهُمْ إِلاَّ طُغْيَانًا كَبِيرًاO

”اور (ياد کيجئے) جب ہم نے آپ سے فرمايا کہ بيشک آپ کے رب نے (سب) لوگوں کو (اپنے علم و قدرت کے) احاطہ ميں لے رکھا ہے، اور ہم نے تو (شبِ معراج کے) اس نظّارہ کو جو ہم نے آپ کو دکھايا لوگوں کے لئے صرف ايک آزمائش بنايا ہے (ايمان والے مان گئے اور ظاہر بين الجھ گئے) اور اس درخت (شجرۃ الزقوم) کو بھي جس پر قرآن ميں لعنت کي گئي ہے، اور ہم انہيں ڈراتے ہيں مگر يہ (ڈرانا بھي) ان ميں کوئي اضافہ نہيں کرتا سوائے اور بڑي سرکشي کےO“

 

43. وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ وَلاَ يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلاَّ خَسَارًاO

”اور ہم قرآن ميں وہ چيز نازل فرما رہے ہيں جو ايمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے اور ظالموں کے لئے تو صرف نقصان ہي ميں اضافہ کر رہا ہےO“

 

44. قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَن يَأْتُواْ بِمِثْلِ هَـذَا الْقُرْآنِ لاَ يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًاO وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَـذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلاَّ كُفُورًاO

”فرما ديجئے : اگر تمام انسان اور جنّات اس بات پر جمع ہو جائيں کہ وہ اس قرآن کے مثل (کوئي دوسرا کلام بنا) لائيں گے تو (بھي) وہ اس کي مثل نہيں لاسکتے اگرچہ وہ ايک دوسرے کے مددگار بن جائيںO اور بيشک ہم نے اس قرآن ميں لوگوں کے لئے ہر طرح کي مثال (مختلف طريقوں سے) بار بار بيان کي ہے مگر اکثر لوگوں نے (اسے) قبول نہ کيا (يہ) سوائے ناشکري کے (اور کچھ نہيں)O“

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next