قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



”يہ وہ لوگ ہيں جن پر اللہ نے انعام فرمايا ہے زمرہء انبياء ميں سے آدم (عليہ السلام) کي اولاد سے ہيں اور ان (مومنوں) ميں سے ہيں جنہيں ہم نے نوح (عليہ السلام) کے ساتھ کشتي ميں (طوفان سے بچا کر) اٹھا ليا تھا، اور ابراہيم (عليہ السلام) کي اور اسرائيل (يعني يعقوب عليہ السلام) کي اولاد سے ہيں اور ان (منتخب) لوگوں ميں سے ہيں جنہيں ہم نے ہدايت بخشي اور برگزيدہ بنايا، جب ان پر (خدائے) رحمان کي آيتوں کي تلاوت کي جاتي ہے وہ سجدہ کرتے ہوئے اور (زار و قطار) روتے ہوئے گر پڑتے ہيںO“

 

49. فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِ قَوْمًا لُّدًّاO

”سو بيشک ہم نے اس (قرآن) کو آپ کي زبان ميں ہي آسان کر ديا ہے تاکہ آپ اس کے ذريعہ پرہيزگاروں کو خوشخبري سنا سکيں اور اس کے ذريعہ جھگڑالو قوم کو ڈر سنا سکيںO“

 

50. طهO مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَىO

. ”طا، ہا (حقيقي معني اﷲ اور رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہي بہتر جانتے ہيں)O (اے محبوبِ مکرّم!) ہم نے آپ پر قرآن (اس لئے) نازل نہيں فرمايا کہ آپ مشقت ميں پڑ جائيںO“

 

51. فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِن قَبْلِ أَن يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ وَقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًاO

پس اللہ بلند شان والا ہے وہي بادشاہِ حقيقي ہے، اور آپ قرآن (کے پڑھنے) ميں جلدي نہ کيا کريں قبل اس کے کہ اس کي وحي آپ پر پوري اتر جائے، اور آپ (رب کے حضور يہ) عرض کيا کريں کہ اے ميرے رب! مجھے علم ميں اور بڑھا دےO“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next