قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



 

11. وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ وَمَن يَعْتَصِم بِاللّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍO

. ”اور تم (اب) کس طرح کفر کرو گے حالانکہ تم وہ (خوش نصيب) ہو کہ تم پر اللہ کي آيتيں تلاوت کي جاتي ہيں اور تم ميں (خود) اللہ کے رسول (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) موجود ہيں، اور جو شخص اللہ (کے دامن) کو مضبوط پکڑ ليتا ہے تو اسے ضرور سيدھي راہ کي طرف ہدايت کي جاتي ہےO“

 

12. لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍO

. ”بيشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمايا کہ ان ميں انہي ميں سے (عظمت والا) رسول (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) بھيجا جو ان پر اس کي آيتيں پڑھتا اور انہيں پاک کرتا ہے اور انہيں کتاب و حکمت کي تعليم ديتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلي گمراہي ميں تھےO“

 

13. أَفَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللّهِ لَوَجَدُواْ فِيهِ اخْتِلاَفًا كَثِيرًاO

”تو کيا وہ قرآن ميں غور و فکر نہيں کرتے، اور اگر يہ (قرآن) غيرِ خدا کي طرف سے (آيا) ہوتا تو يہ لوگ اس ميں بہت سا اختلاف پاتےO“

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next