اھل بیت علیھم السلام عارفوں کے لئے سر مشق



”اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ھے۔۔۔۔“

ان لوگوں کی آنکھوں پر حق کو دیکھنے میں مانع حجاب اور نبوت و ولایت کو نہ دیکھنے کا سبب قیامت تک باقی رھے گا اور قیامت کے دن ان پر حقیقت واضح ھوجائے گی، جس طرح پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) اور اھل بیت علیھم السلام کے لئے حقیقت واضح ھے اور کوئی چیز ان سے مخفی نھیں ھے، اور جو کچھ مستقبل میں دوسروں کے لئے واضح ھوگی ان حضرات کے لئے اس وقت بھی واضح و روشن ھے۔

البتہ جو لوگ اھل بصیرت ھیں اس وقت میں حق اور نبوت و لایت کی حقیقت کو دیکھتے ھیں اور ان کے نزدیک ان کی عظمت واضح اور روشن ھے، اسی وجہ سے ان حضرات کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ھیں اور اپنے تمام وجود سے ان حضرات کی اقتدا کرتے ھیں۔

جمال یار ندارد نقاب و پردہ ولی

                                 غبار رہ بنشان تا نظر توانی کرد[10]

(ترجمہ شعر:جمال خدا پردہ میں نھیں ھے لیکن اپنی راہ سے گرد و غبار صاف کرو تاکہ اس کا دیدار ھوجائے۔)

جی ہاں حق پوشیدہ نھیں ھے اور رسالت و امامت بھی پردہ میں نھیں ھے۔

غیب و شھود کے حقائق جو سب کے سب الٰھی نشانیاں ھیں کوئی بھی حجاب اور پردہ میں نھیں ھے، یہ انسان ھی ھے جو گناھوں کے پردہ میں لپٹا ھوا ھے اور اس وجہ سے حق دیکھنے سے محروم ھے، پردہ اور حجاب دیکھنے والوں کی آنکھوں پر ھے نہ حق پر کہ ھمیشہ مخلوق پر واضح ھے چنانچہ مولائے عاشقین، قبلہ عارفین اور امیر الموٴمنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں:

”الحَمدُ لِلّٰہِ المُتَجَلُی لِخَلقِہِ بِخَلقِہِ۔“[11]

”تمام حمد و تعریف اس خدا سے مخصوص ھیں جو اپنی مخلوق کے لئے ان کی خلقت کے سبب آشکارھے“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 next