آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



سوال: جن چیزوں پر فقط ایک مرتبہ بارش برسے تو کیا وہ چیزیں پاک ہوجائیں گی؟

جواب: ہاں پاک ہوجائیں گی البتہ پیشاب سے نجس ہونے والے بدن اور کپڑے کو دودفعہ دھونا شرط ہے ۔

سوال : کیا بارش سے نجس پانی بھی پا ک ہو جانا ہے؟

جواب: ہاں جب وہ بارش کے پاک پانی میں مل جائے ۔

سوال: نجس اشیاء کو قلیل ہو یا کثیر پانی سے کیسے پاک کیا جاتاہے؟

جواب: ہم ہر نجس چیز کو پاک کرتے ہیں، تو پانی سے ایک مرتبہ دھوتے ہیں چاہے وہ پانی قلیل ہو یا کثیر، لیکن قلیل پانی سے دھونے میں ضروری ہے کہ نجس چیز سے پاک کرنے والا پانی جدا ہوجائے یعنی اس کو نچوڑدیا جائے ۔

سوال: کیا اس طریقہ سے تمام نجس اشیاء پاک ہوجاتی ہیں ؟

جواب: ہاں سوائے چند چیزوں کے جو بیان کی جائیں گی ۔

۱۔ وہ برتن جو شراب سے نجس ہوگئے ہیں جیسے گلاس اور کٹورے وغیررہ تو ان کو ہم تین مرتبہ دھوئیں گے ۔

۲۔ وہ برتن کہ جس میں چوہا گر کرمرجائے یا سور اس کو چاٹ لے تو ہم اس کو سات مرتبہ دھوئیں گے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next