آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



۳۔ وہ چیزیں جو دودھ پینے والے ایسے بچے کے پیشاب سے نجس ہوگئی ہوں کہ جو ابھی غذا نہیں کھاتا، اور اسی طرح دووھ پیتی بچی کے پیشاب سے نجس ہوگئی ہوں تو ان پر اتنا پانی ڈال دیا جائے گا کہ جس سے وہ تر ہوجائے ۔ اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں ہے ۔اور اگر کپڑا وغیرہ نجس ہوجائے تو نچوڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

(۴) وہ برتن کہ جن کو کتا اپنی زبان سے چاٹ لے، اس میں سے کچھ کھا لے یاپی لے، تو پہلے مٹی سے اس کو مانجھا جائے گا، پھر دو مرتبہ پانی سے دھویا جائے گا اور اگر ان میں اس کا تھوک گرجائے یا وہ خودان سے مس ہوجائے تو پہلے اس کو مٹی سے مانجھے پھر پانی سے تین مرتبہ دھویا جائے گا ۔

سوال: کتے کے ولوغ سے کیا مراد ہے؟

جواب: کتے کا اپنی زبان سے برتن کو چاٹنا ۔

۵۔ وہ لباس جو پیشاب سے نجس ہوجاتے ہیں، ان کو جاری پانی میں ایک مرتبہ دھویا جائے گا، یا ان کو کرپانی میں یا قلیل پانی میں دومرتبہ دھویا جائے گا اور درمیان میں نچوڑا جائے گا لیکن جو لباس پیشاب کے علاو ہ کسی اور چیز سے نجس ہوتے ہیں ان کو قلیل پانی میں ایک مرتبہ دھوکر نچوڑا جائے گا یا کثیر پانی میں بغیر نچوڑے ایک مرتبہ دھویا جائے گا ۔

۶۔ وہ بدن جو پیشاب سے نجس ہوجائے ، اس کو اسی طرح پاک کیا جائے گا ۔

جیسا کہ نجس لباس میں بتایا گیا ہے، اور اگر اس کو قلیل پانی سے دھویا جائے تو ضروری ہے کہ اس سے جدا ہونے والا پانی عمومی طور پر تمام انداز میں جدا ہوجائے ۔

۷۔ اگر برتن کا اندرونی حصہ شراب کے علاوہ کسی اور چیز سے نجس ہوجائے یا کتا اس میں سے کچھ کھاپی لے، یا چاٹ لے، یا اپنا تھوک (یعنی منہ کا پانی)اس میں ڈال دے، یا اپنے بدن کا کوئی حصہ اس سے مس کر دے، یا چوہا اس میں گرکر مرجائے، یا سور اس میں سے کچھ کھاپی لے پس ہم اس کو قلیل پانی سے تین مرتبہ پاک کریں گے، یا کثیر پانی یا جاری پانی یا بارش کے پانی سے بھی تین مرتبہ پاک کریں گے،

سوال: اگر برتن کا ظاہری حصہ نجس ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: تو اسے قلیل پانی سے ایک مرتبہ دھویا جائے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next